Bharat Express

PM Modi UAE Visit: پی ایم نریندر مودی پیرس سے ابوظہبی پہنچے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال، ترنگے میں رنگ گیا برج خلیفہ

PM Modi in Abu Dhabi: وزیراعظم نریندر مودی دبئی پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا صدرشیخ خالد بن محمد بن زیاد الناہیان نے والہانہ استقبال کیا۔

اپنی کرنسی میں لین دین، ابوظہبی میں آئی آئی ٹی کیمپس... جانئے پی ایم مودی کے دورے کے دوران یو اے ای کے ساتھ ہوئی کیا کیا ڈیل

PM Modi in Dubai Visit: وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز (15 جولائی) کو فرانس کا اپنا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا ایئر پورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم مودی کے یواے ای کے سرکاری دورہ سے پہلے دبئی کے برج خلیفہ نے ہندوستانی قومی پرچم کے رنگ پیش کئے۔

ابوظہبی پہنچنے پروزیر اعظم مودی کا ایئرپورٹ پر یو اے ای کے ولی عہد شہزادہ شیخ سلمان بن محمد بن زیاد نے والہانہ استقبال کیا۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے والہانہ استقبال کے لئے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا، “آج ایئرپورٹ پر میرا استقبال کرنے کے لئے پرنس ایچ ایچ شیخ خالد بن محمد بن زیاد الناہیان کا شکرگزار ہوں۔”

 

وزیراعظم مودی کے ابوظہبی ایئر پورٹ پر پہنچنے پر وزیر خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹوئٹ کیا، “شراکت داری کو آگے بڑھاتے ہوئے! وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے۔ ابو ظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زائد الناہیان نے ایئر پورٹ پر ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔” وزیراعظم مودی آج 15 جولائی کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر اور ابوظہبی کے منتظم شیخ محمد بن زائد الناہیان کے ساتھ خاص بات  چیت کرنے والے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔