Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


مہاراشٹرکے سابق وزیر اور این سی پی لیڈرنواب ملک کو عدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ معاملے میں نواب ملک کو میڈیکل کی بنیاد پر ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔

Bhopal Family Suicide: مدھیہ پردیش کے بھوپال کے راتی بڑعلاقے میں ایک ہی فیملی کے 4 افراد نے خود کشی کرلی ہے، جس سے ہنگامہ مچ گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جوڑے نے پہلے اپنے دونوں بچوں کو زہر دے دیا، اس کے بعد خود پھانسی کے پھندے پرلٹک گئے۔ پولیس کو موقع سے سوسائڈ نوٹ ملا ہے، جس میں قرض کا ذکر ہے۔

مہاراشٹر میں این سی پی میں ٹوٹ کے بعد اجیت پوار اور ان کے 8 اراکین اسمبلی نے وزیر عہدے کا حلف لیا تھا، اس کے بعد سے ہی محکموں کی تقسیم سے متعلق میٹنگوں کا دور چل رہا ہے۔

شمالی ہندوستان سمیت پہاڑی ریاستوں میں آسمان سے بارش قہر بن کر برس رہی ہے۔ ہتھنی کنڈ بیراج سے مسلسل پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے دہلی میں جمنا ندی میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ جن علاقوں میں جل بھراؤ ہے، وہاں سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔

ہندوستانی اسپن گیند باز روی چندرن اشون نے ویسٹ انڈیز کے پانچ بلے بازوں کو پویلین واپس بھیجا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پانچ وکٹ لے کرکئی ریکارڈ توڑے ہیں۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں ضلع میں کئی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری جاری ہے۔ این آئی اے کی یہ ریڈ دہشت گردوں کو ملنے والی فنڈنگ اور انڈر گراؤنڈ ورکرس کی وجہ سے کی جا رہی ہے۔ جانکاری کے مطابق، این آئی اے کی ریڈ پلوامہ ضلع کے دو گاؤں سیدرگنڈ اور رتنی پورہ میں چل رہی ہے۔

ادت نارائن کا اپنا ایک دور رہا ہ۔ 90 کے دورمیں انہوں نے تقریباً ہرفلم میں اپنے سُروں سے گانوں کو سجایا۔ ’قیامت سے قیامت تک‘ نے سنگرکی قسمت بدل دی تھی۔

وزیراعظم دفتر (پی ایم او) نے ایک ٹوئٹ میں یہ جانکاری دی۔ پی ایم او نے کہا،’’وزیراعظم نریندر مودی نے مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل اورآرگنائزیشن آف مسلم سکالرزکے سربراہ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات کی۔ دونوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، امن کو آگے بڑھانے اورانسانی ترقی کے لئے کام کرنے کے مختلف پہلوؤں پربصیرت انگیز بات چیت کی۔‘‘

بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ اور پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد پاکستانی میڈیا میں یہ خبریں دیکھنے کو ملیں کہ بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان کے دورے پر جائیں گے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات کے دوران ہندوستان اور سعودی عرب کے خوشگوار تعلقات کی تاریخ کا بھی ذکرکیا۔