Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


بی جے پی نے مینیکا گاندھی کو سلطانپور سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے، لیکن پیلی بھیت سے ورون گاندھی کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے، جس کے بعد ان کے الیکشن لڑنے سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

روچی ویرا کو پارٹی نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روک دیا ہے۔ کل رات ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کٹنے کے بعد سے پارٹی حامیوں میں ناراضگی تھی۔

ادھو ٹھاکرے گروپ کی شیوسینا نے لوک سبھا الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں پارٹی نے 17 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

جیل میں بند سابق رکن پارلیمنٹ اعظم خان نے خط لکھ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ حامی اسی خط کو دکھا کراب الیکشن سے دور جانے کی بات کرنے لگے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اعظم خان چاہتے تھے کہ رامپورسے اکھلیش یادو الیکشن لڑیں۔ وہیں مرادآباد کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کٹنے کی قیاس آرائی ہے۔

امریکہ سے پہلے جرمنی کی طرف سے بھی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر بیان سامنے آچکا ہے۔ حالانکہ ہندوستان کی طرف سے اس کا منہ توڑ جواب دیا گیا تھا۔

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے سیاسی پارٹیوں سے اچھے لوگوں کوامیدواربنانے کی اپیل کی اورساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لوگ پارٹی دیکھ کرنہیں بلکہ امیدوارکے کردارکو دیکھ کرووٹ کریں تاکہ ملک میں ماحول خوشگوارہوسکے۔ مولانا نے ملک کی خوشحالی اورترقی کیلئے دعا بھی کی۔

این سی پی کا خیال ہے کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) سے مسلمانوں کو کسی طرح سے کوئی نقصان نہیں ہوگا اورنہ ہی ان کی شہریت لی جائے گی۔ بلکہ یہ بیرون ممالک (پاکستان، بنگلہ دیش اورافغانستان) سے آنے والے اقلیتوں کو شہریت دینے کے لئے بنایا گیا ہے

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے زیراہتمام انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں سی اے اے اورہندوستانی مسلمانوں کے عنوان سے ایک مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا مقصد مسلمانوں کے شکوک وشبہات کو دور کرنا تھا۔

اقوام متحدہ میں ووٹنگ کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی وفد کا دورہ امریکہ منسوخ کردیا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پیر کے روزاقوام متحدہ میں ووٹنگ ہوئی۔ امریکہ نے اس میں حصہ نہیں لیا تھا۔

پنجاب میں بی جے پی اکیلے ہی لوک سبھا الیکشن لڑے گی۔ ریاستی صدر سنیل جھاکھڑ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی 13 سیٹوں پر اکیلے ہی الیکشن لڑے گی۔