بھارت میں 'جوان' کی ایڈوانس بکنگ شروع، شاہ رخ خان نے کہا - 'بہت بے قرار ہیں لوگ...'
اس سال ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ اور’آدی پُرش‘ سمیت کئی میگا بجٹ کی فلمیں باکس آفس پربری طرح فلاپ ہوئیں۔ صرف شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے ریکارڈ توڑ کمائی کی تھی۔ تاہم باکس آفس پر باقی فلمیں کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائیں۔ وہیں اب فینس کو شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ سے امیدیں ہیں، یہ بھی ایک میگا بجٹ فلم ہے۔
’جوان‘ ایک ملٹی اسٹارر فلم
شاہ رخ خان کی جوان ایک ملٹی اسٹارر فلم ہے، جس میں نین تارا، وجے سیتوپتی، سانیا ملہوترا اہم کردار میں ہیں۔ ان کے علاوہ دیپیکا پادوکون، تھلاپتی وجے اور سنجے دت گیسٹ اپیئرنس میں ہیں۔ فلم می ردھی ڈوگرا اور یوگی بابو جیسے فنکار بھی ہیں، جواس ایکشن فلم کو ہائی بجٹ بنا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، فلم کا بجٹ 220 کروڑ روپئے ہے۔ یہاں ہم آپ کو اس سال آنے والی 7 میگا بجٹ فلموں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
11 اگست کو’گدر-2‘ باکس آفس پر ہوگی ریلیز
سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم ’گدر-2‘ 11 اگست کو باکس آفس پر ریلیز ہورہی ہے۔ فلم کا بجٹ 100 کروڑ ہے۔ اکشے کمار، پنکج ترپاٹھی اور یامی گوتم اسٹارر اوہ مائی گاڈ یعن اوایم جی 2 کا بجٹ 150 کروڑ روپئے ہے۔ یہ فلم 11 اگست کو باکس آفس پر ریلیز ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Shahrukh Khan ‘Jawan’ Preview: جوان‘ کے ٹریلر میں الگ-الگ انداز میں نظر آئے کنگ خان، ایکشن سین دیکھ کر فینس کے اڑ گئے ہوش
رنویرکپور اور رشمیکا مندانا اسٹارر سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’اینیمل‘ کا بجٹ 100 کروڑ روپئے ہے۔ یہ فلم پہلے 11 اگست کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن میکرس نے اسے تین ماہ کے لئے آگے بڑھا دیا ہے۔ وہیں ’راکی اوررانی کی پریم کہانی‘ کا بجٹ 70 کروڑ روپئے ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر، جیا بچن، شبانہ اعظمی ہیں۔ یہ فلم 28 جولائی کو ریلیز ہوگی۔