Bharat Express

Kangana Ranaut

ایس جی پی جی سی نے فلم پر سکھوں کی شبیہ کو خراب کرنے اور تاریخ کو غلط طریقے سے پیش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس پر کنگنا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ مکمل طور پر جھوٹا اور میری امیج کو خراب کرنے اور فلم کو نقصان پہنچانے کا پروپیگنڈا ہے۔

آنے والی ’ایمرجنسی‘ 1975 سے 1977 کے 21 ماہ کی مدت پر مبنی ہے، جب سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے ملک گیر ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

فلم ایمرجنسی ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں اندرا گاندھی حکومت کے دوران لگائی گئی ایمرجنسی کو دکھایا گیا ہے۔ فلم میں کنگنا رناوت سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

اگر آپ کنگنا کے متنازعہ بیانات کی ٹائم لائن دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ان کے بیانات اکثر اہم سیاسی واقعات کے ساتھ میل کھاتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ ان مدعوں پر عوامی جذبات کا اندازہ لگانا چاہتی ہیں یا راشٹراوادی موضوعات سے متعلق مدعوں پر حمایت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

بی جے پی لیڈر گورو بھاٹیہ نے کنگنا کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنگنا کا زرعی قوانین پر دیا گیا بیان ان کا ذاتی خیال ہے۔ وہ بی جے پی کی جانب سے ایسا بیان دینے کے مجاز نہیں ہیں۔ اس پر کنگنا  رناوت نے وضاحت بھی دی ہے۔

کانگریس نے اسے نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے کنگنا کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں۔ ان کالے قوانین کی واپسی کبھی نہیں ہوگی، چاہے نریندر مودی اور ان کے ارکان پارلیمنٹ کتنی ہی کوشش کریں۔

جب کنگنا رناوت کی فلم 'ایمرجنسی' کو سنسر بورڈ سے سرٹیفکیٹ نہیں ملا تو میکرز نے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کو 'ایمرجنسی' سرٹیفکیٹ پر 18 ستمبر تک فیصلہ لینے کا حکم دیا تھا۔

اگست کے پہلے ہفتے میں ہماچل پردیش کے منڈی، شملہ اور کلو اضلاع میں بادل پھٹنے سے کافی نقصان ہوا تھا۔ 50 کے قریب لوگ لاپتہ ہیں۔ کچھ لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے تعاون سے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

کنگنا نے اس فلم میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ کنگنا نے خود 'ایمرجنسی' کا ڈائریکشن کیا ہے۔ کنگنا کی یہ آنے والی فلم 6 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار تھی۔

کنگنا رانوت کی فلم ایمرجنسی کی ریلیزکو پنجاب میں روکے جانے سے متعلق داخل عرضی کوہائی کورٹ کے ذریعہ فی الحال ڈسپوزآف کردیا گیا ہے۔ یعنی عدالت کی طرف سے فلم کی ریلیز پر ابھی کوئی روک نہیں ہے، لیکن سی بی ایف سی نے اب تک فلم کو کلیئرنس نہیں دیا ہے۔