Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


بی ایس پی نے ایک اور رکن پارلیمنٹ کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ شراوستی سے رکن پارلیمنٹ رام شرومنی ورما کو بی ایس پی سے معطل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ بی ایس پی ضلع صدر امبیڈکر نگر سنیل ساونت گوتم نے معطلی کی یہ کارروائی کی ہے۔

کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہماچل پردیش میں کانگریس کے 6 باغی اراکین اور تین اراکین اسمبلی ہفتہ کو بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ سابق وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر اور مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکرنے ان سبھی اراکین اسمبلی کو پارٹی میں شامل کرایا۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ آپ کے بیٹے اورآپ کے بھائی کیجریوال (اروند) نے جیل سے آپ کے لئے ایک پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے پیارے ملک کے باشندوں مجھے کل گرفتار کرلیا گیا۔ میں اندر رہوں یا باہرہرلمحے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔

 سابق رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا پر بی جے پی کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے پیسے لے کرسوال پوچھنے کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد سی بی آئی نے اس معاملے کی جانچ کی۔

ماسکو کے شاپنگ مال میں بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ وردی پہنے پانچ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ اس حملے میں 40 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زیادہ افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ہر روز نصف گھنٹے ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور سکریٹری وبھوکمار سے ملنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکربھی سیاست کے میدان پراترسکتی ہیں۔ حالانکہ اس سے متعلق ابھی کوئی آفیشیل جانکاری سامنے نہیں آئی ہے، لیکن ذرائع کی مطابق تو خبریں یہی ہیں کہ اداکارہ انتخابی میدان میں اترسکتی ہیں۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری اور عدالت کے ذریعہ ای ڈی کی ریمانڈ پربھیجنے کے فیصلے کے بعد وزیر سوربھ بھاردواج نے مرکزی حکومت پر جم کرتنقید کی۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ کا پہلا بیان سامنے آیا ہے۔ سنیتا کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے مرکزی حکومت اور وزیراعظم مودی پر حملہ کیا۔