Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے انٹرویو میں تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکی قرارداد کی حمایت کریں۔ قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ نے قاہرہ میں 6 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔

یوپی مدرسہ بورڈ قانون کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ نے غیرآئینی ٹھہرا دیا ہے۔ اس کا مدارس کے طلبا کے مستقبل پراثر پڑسکتا ہے۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سے ہی سوال اٹھ رہے ہیں کہ اب دہلی کا وزیراعلیٰ کون ہوگا۔ حالانکہ وزرا کا کہنا ہے کہ کیجریوال دہلی سے ہی حکومت چلائیں گے، مگرکیا یہ ممکن ہے؟ وہیں اگر کیجریوال کو وزیراعظم عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تو ممکن ہے کہ آتشی اور گوپال رائے میں سے کوئی وزیراعلیٰ ہوسکتا ہے۔

قومی آواز کے چیف ایڈیٹر ظفر آغا کا دہلی میں انتقال ہو گیا۔ ان کی تدفین پریس انکلیو قبرستان میں ہوگی۔ آغا صاحب صحت سے متعلق مسائل سے دو چار تھے، لیکن وہ سچے صحافی تھے جو صحافتی اصولوں پر ہمیشہ قائم رہے۔

بدایوں میں دو معصوم بچوں کے قتل کے ملزمین میں سے ایک جاوید کو کورٹ نے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ کلیدی ملزم ساجد کو پولیس نے انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا تھا۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری دہلی شراب پالیسی معاملے میں ہوئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ اور منیش سسودیا پہلے ہی اس معاملے میں جیل میں بند ہیں۔

شراب پالیسی معاملے میں پھنسے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق پورے ملک میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا مفتی شہاب الدین  رضوی بریلیو نے مسلمانوں سے احتجاج سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے سماجوادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو کے خلاف بڑا داؤں چل دیا ہے۔ بی ایس پی کے اس داؤں کا لوک سبھا الیکشن پراثر پڑسکتا ہے۔

شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ ای ڈی نے کیجریوال کو گرفتار کرلیا ہے۔ جمعرات کی شام 7 بجے ای ڈی کی ٹیم کیجریوال کی رہائش گاہ پہنچی اور 2 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی نے رات 9 بجے کیجریوال کو گرفتار کرلیا۔

شراب گھوٹالہ معاملے میں جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کیا۔ ایسے میں سوال ہے کیا گرفتاری کے بعد اب کیجریوال استعفیٰ دیں گے؟ جیل جانے پر بھی وہ وزیراعلیٰ بنے رہیں گے۔ اگرایسا ہوتا ہے تو ان کے لئے حکومت چلا پانا آسان نہیں ہوگا یا کیا دہلی میں صدر راج نافذ ہوگا؟