Bharat Express

Delhi Excise Case: شراب پالیسی معاملہ میں ای ڈی نے منیش سسودیا اور دیگر کی 52 کروڑ روپئے کی جائیداد ضبط کی

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منیش سسودیا، ان کی اہلیہ اور دیگر کی 52 کروڑ روپئے سے زیادہ کی جائیداد قرق کی ہے۔

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا۔ (فائل فوٹو)

Delhi Excise Case: عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا، ان کی اہلیہ اور دیگر کی 52 کروڑ روپئے سے زیادہ کی جائیداد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے قرق کی ہے۔ جانچ ایجنسی نے اس کارروائی سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ منیش سسودیا کو ای ڈی اور سی بی آئی نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

ای ڈی کے مطابق، اس سال 52 کروڑ روپئے کی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد میں 7 کروڑ 29 لاکھ روپئے کی 2 پراپرٹی منیش سسودیا، ان کی اہلیہ سیما سسودیا، ساتھی راجیش جوشی اور گوتم ملہوترا کے لینڈ اور فلیٹ شامل ہیں۔ اس اٹیچمنٹ میں 44 کروڑ 29 لاکھ روپئے کی نقد اور منقولہ جائیداد ہے۔

اس میں سے 11 لاکھ 49 ہزار روپئے منیش سسودیا اور 16 کروڑ 45 لاکھ روپئے برندکوسیلس پرائیویٹ لمیٹیڈ اور دیگر کے ہیں۔ ای ڈی نے شراب پالیسی معاملے میں منی لانڈرنگ سے متعلق معاملے میں ابھی تک 13 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

سسودیا کی فروری میں ہوئی تھی گرفتاری

 عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کو گزشتہ 26 فروری کو سی بی آئی نے شراب پالیسی معاملے میں گرفتارکیا تھا۔ اسی معاملے سے متعلق بعد میں ای ڈی نے بھی منیش سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ چار دن پہلے یعنی 3 جولائی کو ہی دہلی ہائی کورٹ نے منیش سسودیا کی ضمانت عرضی بھی خارج کردی تھی، جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ سیما سسودیا کی خراب طبیعت کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت عرضی دی ہے۔

Also Read