Bharat Express

Delhi Excise Policy Scam

معلومات کے مطابق دہلی حکومت نے سال 2021 میں ایک نئی ایکسائز پالیسی متعارف کرائی تھی۔ سال 2022 تک، ایکسائز پالیسی سوالوں کے گھیرے میں آ گئی۔ ایل جی وی کے سکسینہ نے پالیسی کی تشکیل اور نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی سی بی آئی انکوائری کی سفارش کی تھی۔

پچھلی سماعت کے دوران سی بی آئی نے عدالت کو بتایا تھا کہ کے کویتا نے عام آدمی پارٹی کو 100 کروڑ روپے کی رشوت دینے میں بڑا رول ادا کیا تھا۔ کے کویتا اہم سازش کاروں میں سے ایک ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی نچلی عدالت، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے سسودیا کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے تفتیشی ایجنسی نے کہا تھا کہ سسودیا اس گھوٹالے کے 'کنگ پن' ہیں اس لیے انھیں ضمانت نہیں دی جانی چاہیے۔

ای ڈی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ جب وہ پی ایم ایل اے کی دفعہ 17 کے تحت کیجریوال کا بیان ریکارڈ کر رہے تھے، اس دوران بھی وہ ہمارے سوالوں کا جواب نہیں دے رہے تھے۔

ای ڈی نے عدالت میں کہا کہ اس پورے گھوٹالے کا پیسہ گوا انتخاب میں استعمال کیا گیا ہے۔اس پورے معاملے میں گرفتار منیش سسودیا کو ابھی تک ضمانت نہیں مل پائی ہے۔ ای ڈی نے عدالت سے کہا کہ شراب پالیسی بنانے میں کجریوال کا بڑا رول ہے ۔

ای ڈی کے مطابق دنیش اروڑہ مبینہ طور پر سنجے سنگھ کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں تھا۔ یہ کال ڈیٹیل ریکارڈز کے تجزیے سے ثابت ہوا ہے۔

دہلی شراب پالیسی معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ جیل میں بند ہیں۔ ان کے علاوہ منیش سسودیا بھی جیل میں ہی بند ہیں۔

AAP لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ میں فروری سے جیل میں ہیں۔ سسودیا کی گرفتاری کے علاوہ، حال ہی میں ای ڈی نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کو بھی گرفتار کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر 6 ماہ میں نچلی عدالت میں مقدمہ ختم نہیں ہوتا یا اس کی رفتار سست رہتی ہے، تو منیش سسودیا پھر سے ضمانت کی درخواست دے سکتے ہیں۔

دہلی حکومت نے 2021-22 میں نئی ​​شراب پالیسی لے کر آئی تھی۔ نئی پالیسی میں گھپلے کے الزامات  لگے تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کی سفارش کی تھی۔