Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کی مخالفت میں عام آدمی پارٹی کی طرف سے احتجاج کی اپیل کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے دفتر جانے کے تمام راستے بند کردیئے ہیں۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ججوں نے ای ڈی کی فائلیں چیمبر میں منگوائی ہیں۔ ای ڈی کی طرف سے پیش ایڈیشنل سالسٹر جنرل ایس وی راجو نے عدالت کے سامنے اروند کیجریوال کے خلاف دستاویز پیش کئے ہیں۔

اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اور اپنا دل کمیرا وادی کے درمیان الائنس ٹوٹ گیا ہے۔ اب اس کا لوک سبھا الیکشن پرکیا اثر ہوگا۔ یہ تو مستقبل طے کرے گا۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ کو امداد کی ترسیل کے لئے غزہ کی پٹی تک سمندری پل پرکام دوہفتوں کے بعد شروع ہو جائے گا۔ ان کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اب بھی اسرائیل پر زمینی گزرگاہیں کھولنے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے درمیان یوپی کے پریاگ راج سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ دعویٰ ہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی بیوہ شائستہ پروین اور اشرف کی اہلیہ زینب پریاگ راج میں ہیں۔ اسی سے متعلق چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔

کانگریس نے مودی حکومت پر بینک اکاؤنٹ بند کرنے کا الزام لگایا۔ کانگریس کے الزامات پر بی جے پی صدر جے پی نڈا نے جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی غلطیوں کو سدھارنے کے بجائے کانگریس اپنی پریشانیوں کے لئے افسران کو قصوروار ٹھہرا رہی ہے۔

بدایوں ڈبل قتل سانحہ میں دوسرے ملزم جاوید کو بریلی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ بریلی میں سرینڈر کرنے کے فراق میں تھا۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ملزم کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں وہ خود کو بے قصور بتا رہا ہے۔

بدایوں دوہرے قتل سانحہ میں ملزم ساجد کے انکاؤنٹر پر پولیس کی تھیوری پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ دراصل، پولیس کہہ رہی ہے کہ ساجد بھیڑ اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگ گیا تھا، جبکہ متاثرہ اہل خانہ اور پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ساجد کو پولیس کو سونپ دیا تھا۔

یوپی کے 2022 اسمبلی الیکشن میں اسدالدین اویسی نے 95 امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔ ان میں سے 94 امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی تھی۔