Bharat Express

World Cup 2023: نیدر لینڈس نے کیا کوالیفائی، پوری ہوئیں ورلڈ کپ کی ٹیمیں، جانئے کوالیفائر ٹیموں کے ساتھ کب ہوگا ٹیم انڈیا کا مقابلہ

ICC World Cup 2023: اس سال ہندوستان آئی سی سی ونڈے عالمی کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سے متعلق کرکٹ کے فینس کافی پُرجوش ہیں۔

ICC World Cup 2023: ہندوستانی ٹیم کی فائل فوٹو

ICC World Cup 2023: اس سال ہندوستان آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سے متعلق کرکٹ کے فینس کافی پُرجوش ہیں۔ اس سے پہلے ہندوستان نے سال 2011 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔ تب انڈیا نے ایم ایس دھونی کی کپتانی میں دوسری بار آئی سی سی ونڈے عالمی کپ جیتا تھا۔ اس کے بعد سے ہندوستان کواس ٹورنا منٹ کو پھر سے جیتنے کی تیاری ہے۔ جمعرات کو کوالیفائر میچ میں نیدرلینڈس کے جیتتے ہی عالمی کپ کے لئے کل 10 ٹیمیں پوری ہوگئیں۔ نیدرلینڈس سے پہلے سری لنکا کی ٹیم نے کوالیفائی کی تھی۔ اب آئیے جانتے ہیں کہ ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستانی ٹیم کا کوالیفائرٹیموں کے ساتھ کب کب اور کہاں مقابلے ہوں گے۔

ورلڈ کپ کی 5 اکتوبرسے ہوگی شروعات

ہندوستان اس سال آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس ٹورنا منٹ کی شروعات 5 اکتوبرسے ہوگی۔ ورلڈ کپ 2023 میں کل 10 ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔ ان میں ہندوستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، افغانستان، سری لنکا اور نیدرلینڈس ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ان 10 ٹیموں میں سے 8 ٹیموں نے ورلڈ کپ کے لئے راست طور پرکوالیفائی کیا تھا۔ وہیں سری لنکا اور نیدرلینڈس یعنی 2 ٹیمیں کوالیفائر میچوں کے ذریعہ اس سال ورلڈ کپ 2023 کا حصہ بنی ہیں۔

جمعرات 6 جولائی کو کوالیفائر میچ میں نیدرلینڈس نے اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹ سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2023 کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ گزشتہ ہفتے سری لنکا نے زمبابوے کو شکست دے کر کوالیفائی کرلیا تھا۔

ہندوستانی ٹیم کا کوالیفائر ٹیموں سے ہوگا مقابلہ

ورلڈ کپ کے لئے سری لنکا اورنیدرلینڈس نے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ان دونوں ہی ٹٰموں کا مقابلہ ہندوستان کے ساتھ ہونے والا ہے۔ پہلا مقابلہ سری لنکا کے ساتھ ہوگا، وہیں دوسرا نیدرلینڈس کے ساتھ ہوگا۔ موصولہ جانکاری کے مطابق، سری لنکا کے ساتھ ہندوستان کا 2 نومبر کو مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ وہیں، نیدرلینڈس کے ساتھ ٹیم انڈیا کا مقابلہ 11 نومبر کوہوگا۔ یہ میچ بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Also Read