Bharat Express

ODI World Cup 2023

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ساتھ جلد ہی بی سی سی آئی ایک اہم میٹنگ کرنے والی ہے۔ اس دوران مستقبل کے بارے میں کئی اہم فیصلے لئے جائیں گے۔

ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا اور ہندوستان کے فائنل کے آغازمیں شاہد آفریدی نے ٹیم انڈیا سے متعلق ایک بیان دیا تھا۔ یہ اب خوب وائرل ہو رہا ہے۔

صحافیوں نے راہل دراوڑ سے سوال کیا کہ کیا بی سی سی آئی ان کی مدت کو آگے بڑھائے گا؟ اس پر راہل دراوڑ نے کہا کہ فی الحال اس پر ابھی کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی بات کریں تو بھارت نے پہلے میچ میں انہیں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد اسے جنوبی افریقہ کے خلاف 134 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلیا نے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد لگاتار جیت درج کی۔

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 109 ون ڈے میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میں سے پروٹیز ٹیم نے 55 اور کنگارو ٹیم نے 50 میچ جیتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچ برابر رہے اور ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

مجموعی طور پر اگر ٹیم پہلے بیٹنگ کرتی ہے تو اس کی جیت کے امکانات زیادہ ہوں گے لیکن اگر رن کا تعاقب کرنے والی ٹیم پہلے 20 اوورز کا سامنا رات کو اچھی طرح سے کرتی ہے تو بازی پلٹ سکتی ہے اور بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم بھی فاتح بن سکتی ہے۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میچوں کے لیے ریزرو ڈے کے انتظامات کیے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر ان میچوں کے دوران بارش ہوتی ہے تو اگلے دن کھیل کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اوورز کو کسی صورت کم نہیں کیا جائے گا۔

میچ سے قبل کوچ راہل دریوڈ نے کہا تھا کہ ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل سے قبل کوئی اسٹریٹجک تجربہ نہیں کرے گی۔ تاہم انہوں نے بعض کھلاڑیوں کو آرام دینے سے انکار نہیں کیا ہے۔

جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2023 کا 42واں مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہو رہے اس مقابلے میں افغانستان کے سلامی بلے باز ابراہیم زادران نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

دوسری جانب یہ میچ سری لنکا کے لیے بھی اہم ہے۔ سری لنکن ٹیم اگرچہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے لیکن اگر اسے چیمپئن ٹرافی 2025 کے لیے کوالیفائی کرنا ہے تو اسے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 8 میں رہنا ضروری ہوگا۔