Bharat Express

Shahid Afridi On Team India: ’زیادہ خود اعتمادی آپ کو مروا دیتی ہے‘، ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے متعلق شاہد آفریدی کا ویڈیو وائرل

ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا اور ہندوستان کے فائنل کے آغازمیں شاہد آفریدی نے ٹیم انڈیا سے متعلق ایک بیان دیا تھا۔ یہ اب خوب وائرل ہو رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی- (فائل فوٹو)

Shahid Afridi On World Cup 2023 Final: ورلڈ کپ 2023 کے فائنل مقابلے میں جب ٹیم انڈیا بلے بازی  کررہی تھی، تب پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لائیوٹی وی پر ایک بیان دیا تھا۔ انہوں نے ہندوستانی بلے بازوں سے متعلق کہا تھا کہ کئی باراوورکانفیڈینس (زیادہ خود اعتمادی) آپ کو مروا دیتا ہے۔ ٹیم انڈیا کو فائنل میں ملی ہارکے بعد پاکستان کے اس سابق کرکٹرکا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پراب خوب وائرل ہو رہا ہے۔

شاہد آفریدی نے یہ بات پاکستانی نیوزچینل سماء ٹی وی پرایک ڈیبیٹ کے دوران کہی تھی۔ یہاں ان کے ساتھ پینل میں محمد یوسف بھی موجود تھے۔ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ کے دوران ہندوستانی اننگ جب پہلے پاورپلے میں جدوجہد کررہی تھی، تب شاہد آفریدی نے ہندوستانی بلے بازوں کو ٹارگیٹ بنایا تھا۔ شبھمن گل کی لاپرواہی والے شاٹ اورروہت شرما کے غیرضروری شاٹ پرآؤٹ ہونے کے بعد شاہد آفریدی کا یہ بیان آیا تھا۔

’مسلسل جیت سے اوور کانفیڈنس آجاتا ہے‘

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے میچ کے 11ویں اوورمیں ہی شرے یس ایئرکے طورپراپنا تیسرا وکٹ گنوایا، تب شاہد آفریدی سے اینکرنے پوچھا کہ کیا یہ بڑے گیم کا پریشر(دباؤ) ہے۔ اس پر شاہد آفریدی نے کہا، نہیں یہ بڑے گیم کا پریشرنہیں ہے۔ ان میں خود اعتمادی ہے۔ پلے بھڑے ہی ایسے ہیہں۔ ایسی بھیڑکے سامنے کھیلتے رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ پوری طرح سے دباؤ پرمبنی ہوتا ہے۔ یہ تو انہیں معلوم ہے۔ جب آپ مسلسل میچ میں جیت حاصل کرتے ہیں تو آپ زیادہ خود اعتماد سے بھی لبریزہوجاتے ہو۔ یہ چیزآپ کو مروا دیتی ہے۔ کیونکہ جن گیندوں پریہ آؤٹ ہوتے ہیں، یہ وکٹ دینے جیسی گیند توبالکل نہیں تھی۔

ورلڈ کپ فائنل میں ہندوستان کو6 وکٹ سے ملی تھی شکست

ٹیم انڈیا ورلڈ کپ فائنل میں اپنے ابتدائی تین وکٹ جلد گنوانے کے بعد دباؤمیں نظرآرہی تھی۔ پہلے پاورپلے کے بعد وراٹ کوہلی اورکے ایل راہل نے بے حد سست رفتارسے شراکت کرتے ہوئے رن بنائے تھے۔ آسٹریلیائی گیند بازمستقل وقفے میں وکٹ بھی حاصل کر رہے تھے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ہندوستانی ٹیم محض 240 رنوں پرآؤٹ ہوگئی۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے ہدف کو آسانی سے آسانی سے حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا نے فائنل مقابلہ 6 وکٹ سے جیت حاصل کرلیا۔ کنگارو ٹیم نے چھٹی بار ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کیا۔

  -بھارت ایکسپریس

Also Read