Bharat Express

World Cup 2023: راہل دراوڑ کی ٹیم انڈیا سے ہوگی وداعی؟ ہندوستانی ٹیم کے کوچ نے دیا یہ بڑا جواب

صحافیوں نے راہل دراوڑ سے سوال کیا کہ کیا بی سی سی آئی ان کی مدت کو آگے بڑھائے گا؟ اس پر راہل دراوڑ نے کہا کہ فی الحال اس پر ابھی کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

ٹیم انڈیا کے کوچ راہل دراوڑ۔ (فائل فوٹو)

Rahul Dravid: آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا سے ہندوستان کی بڑی ہارہوئی ہے۔ اس ہارکے ساتھ ہی ملک کی 140 کروڑعوام کا تیسری بارچمپئن بننے کا خواب بھی ٹوٹ گیا۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا تھا۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 10 وکٹ گنواکرصرف 240 رن بنا پائی تھی، جس کے جواب میں ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے آسٹریلیائی ٹیم نے 43 اوورکھیلتے ہوئے 4 وکٹ گنواکراس ہدف کوحاصل کرلیا۔ ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد کرکٹ مداحوں کے چہرے پرمایوسی چھاگئی۔ میچ ختم ہونے سے پہلے ہی ناظرین اسٹیڈیم سے باہرجانے لگے۔

اب ہندوستان کوملی شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ نے پریس کانفرنس کی، جس میں ان کی مدت سے متعلق بھی صحافیوں سے سوال پوچھے۔ صحافیوں نے راہل دراوڑ سے سوال کیا کہ کیا بی سی سی آئی ان کی مدت کو آگے بڑھائے گا؟ اس پرراہل دراوڑنے کہا کہ فی الحال اس پرابھی کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے بارے میں ابھی تک نہیں سوچا ہے۔

مستقبل میں کیا ہوگا پتہ نہیں: راہل دراوڑ

راہل دراوڑ نے مزید کہا کہ ابھی تک ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز تھی۔ اس لئے ایسا کچھ بھی دماغ میں نہیں چل رہا تھا۔ مدت کار پرغور کرنے کے لئے ابھی وقت نہیں ہے۔ مستقبل میں کیا ہوگا، اس کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔

20 سال بعد دوبارہ فائنل میں ہوا مقابلہ

واضح رہے کہ 20 سال بعد آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا اور ہندوستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئی تھیں۔ سال 2003 میں سوربھ گانگولی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوا تھا۔ اس ورلڈ کپ میں بھی ہندوستان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 20 سال بعد ایک بار پھر سے ہندوستان کے حصے میں ہارآئی ہے۔ وہیں آسٹریلیا 6ویں بار ورلڈ کپ فائنل کا میچ جیت کرچمپئن بنی ہے۔

ہرمیچ میں ٹیم انڈیا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا

میچ ہارنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے ساتھ پورا ملک کھڑا ہے۔ لوگ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا 45 دنوں تک چلے میچ میں 44 دنوں تک نمبرون ٹیم بنی رہی۔ ہرمیچ میں کپتان روہت شرما کی قیادت میں زبردست پرفارم کررہی تھی، لیکن فائنل کے میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  -بھارت ایکسپریس