بالاسور ٹرین حادثہ میں بڑا جانی ومالی نقصان ہوا۔
Odisha Rail Accident: اوڈیشہ کے بالاسور میں ہوئے ٹیرن حادثہ میں سی بی آئی نے جمعہ کے روز یعنی 7 جولائی کو ریلوے کے تین ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان تینوں کے نام سینئرسیکشن انجینئرارون کمار مہانتو، سینئرسیکشن انجینئرمحمدعامر خان اور ٹیکنیشین پپو کمارہیں۔
آئی پی سی کی دفعہ 304 کے تحت ہوئی گرفتاری
جانکاری کے مطابق، ان ریل افسران پرآئی پی سی کی دفعہ 304 (غیرقانونی قتل) اور 201 (ثبوت برباد کرنے) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ حادثہ اوڈیشہ کے بالاسور ضلع کے بہناگا بازار اسٹیشن کے پاس پیش آیا، جس میں 293 افراد مارے گئے۔ 287 لوگوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا جبکہ 6 لوگوں نے اسپتال میں دم توڑا۔ حادثہ میں تین ٹرینیں شالیمار-چنئی کورومنڈل ایکسپریس، بنگلورو-ہاوڑہ سپرفاسٹ ایکسپریس اور ایک رکی ہوئی مال گاڑی آپس میں ٹکرائی تھی۔
بالا سور حادثے کے تار جوڑ رہی ہے سی بی آئی
حادثہ کے دن جو بھی ہوا اس کے تار جوڑنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ ایجنسی نے ریلوے کے آبزرور اور فیلڈ اسٹاف کے ساتھ ساتھ ٹرین کو چلانے میں ضروری آلات کی یہ فہرست سپلائرز سمیت متعدد اسٹیک ہولڈرز کی نشاندہی کرکے تیار کی گئی ہے۔ بہانگا بازار اسٹیشن سے منسلک افسران کو ریلوے کے سینئر حکام سے رابطے میں رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس-