بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور دہلی کی کالکاجی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار رمیش بدھوری ایک بار پھر ایک متنازعہ بیان کی وجہ سے سرخیوں میں آگئے ہیں۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ اور کالکاجی سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتشی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی کی سڑکوں پر ہرن کی طرح گھوم رہی ہیں۔رمیش بدھوری نے کالکاجی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سڑکوں کی حالت خراب ہے، لوگ چار سال سے جہنم میں ہیں۔ آتشی اب گلیوں میں گھوم رہی ہے۔ وہ اس طرح چل رہی ہے جیسے ہرن جنگل میں بھاگتی ہے۔ اگر ہم کسی ماں یا بہن سے ملتے ہیں تو ہم ان سے ملنے کے لیے ایسے بھاگتے ہیں جیسے کمبھ میلے میں اپنی کھوئی ہوئی بہن سے ملتے ہیں۔ وہ چار سال کہاں تھی،تب ان پر انہیں ترس نہیں آیا۔ آتشی نے اپنا نام بدل کر سنگھ لکھا لیکن نامزدگی میں آتشی مارلینا لکھا۔ یہ دوہرا معیار ہے۔
गालीबाज़ पार्टी के नेता रमेश बिधूड़ी ने फिर दिखाई अपनी महिला विरोधी सोच‼️
दिल्ली की महिला मुख्यमंत्री @AtishiAAP जी पर BJP के उम्मीदवार रमेश बिधूड़ी ने दोबारा की अपमानजनक टिप्पणी। दिल्लीवाले ऐसे गालीबाज नेता और पार्टी को माफ़ नहीं करेंगे। pic.twitter.com/VUyu1ayC2j
— AAP (@AamAadmiParty) January 15, 2025
بدھوری کے اس بیان پر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گالی گلوج کرنے والے پارٹی کے لیڈر رمیش بدھوری نے ایک بار پھر اپنی خواتین مخالف سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔ بی جے پی امیدوار رمیش بدھوری نے دہلی کی خاتون وزیر اعلیٰ آتشی پر ایک بار پھر تضحیک آمیز تبصرہ کیا ہے۔ دہلی کے عوام ایسے بدتمیز لیڈر اور پارٹی کو معاف نہیں کریں گے۔اس سے پہلے 5 جنوری کو بدھوری نے آتشی پر ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ آتشی نے اپنے والد کا نام بدل لیا ہے۔ پہلے وہ مارلینا تھی، اب وہ سنگھ بن گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی بدھوری نے یہ بھی کہا تھاکہ لالو یادو نے وعدہ کیا تھا کہ وہ بہار کی سڑکوں کو ہیما مالنی کے گالوں جیسا بنائیں گے، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جس طرح اوکھلا اور سنگم وہار کی سڑکیں بنی ہیں۔ اسی طرح میں کالکاجی کی تمام سڑکوں کو پرینکا گاندھی کے گالوں کی طرح بناؤں گا۔ بدھوری کے دونوں بیانات نے کافی تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔