Bharat Express

Ramesh Bidhuri

حال ہی میں پرینکا گاندھی کے حوالے سے ان کا متنازعہ بیان بھی منظر عام پر آیا تھا۔ کانگریس نے اس کی سخت مذمت کی اور بیدھوڑی کو افسوس کا اظہار کرنا پڑا۔

بدھوری نے یہ بھی  کہا تھاکہ لالو یادو نے وعدہ کیا تھا کہ وہ بہار کی سڑکوں کو ہیما مالنی کے گالوں جیسا بنائیں گے، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جس طرح اوکھلا اور سنگم وہار کی سڑکیں بنی ہیں۔

وزیراعلیٰ آتشی نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی دہلی کے وزیراعلیٰ کے چہرے کے طورپرکالکا جی سے امیدواررمیش بدھوڑی کومنتخب کرسکتی ہے، جنہیں سب سے زیادہ گالی-گلوچ کرنے والا لیڈرمانا جاتا ہے۔

اس بیان کے بعد کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے اسے خواتین مخالف پارٹی قرار دیا۔ کانگریس نے کہا کہ پرینکا گاندھی کے حوالے سے دیا گیا بیان نہ صرف شرمناک ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی خواتین کے بارے میں کیا سوچتی ہے۔

کانگریس ترجمان راگنی نائک نے عام آدمی پارٹی کے 2100 روپئے دینے کے ودے پر سوال کیا کہ اگر وہ اپنے وعدے کوپورا کرتی ہے تو پھر پنجاب میں کیا گیا وعدہ اب تک کیوں نہیں پورا کیا۔ تین سال ہوگئے، لیکن پنجاب میں اب تک اپنے وعدے کوپورا نہیں کیا گیا۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے کالکاجی اسمبلی سے بی جے پی امیدوار رمیش بدھوڑی کے پرینکا گاندھی کے بارے میں کیے گئے تبصروں پر جوابی حملہ کیا ہے۔

سپریا شرینیت نے کہا کہ بی جے پی خالص خواتین مخالف پارٹی ہے۔ یہ ان کی بیمار ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ جب وزیر اعظم مودی ہی ’بیٹی اٹھا کر لے جائیں گے‘ ’منگل سوتر‘، ’مجرا‘ جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں، تو ان کے نیچے والے بھی یہی الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ یہ صرف پرینکا گاندھی کی نہیں، یہ پوری آدھی آبادی کی توہین ہے۔

فہرست سامنے آنے کے بعد جن اراکین پارلیمنٹ کے ٹکٹ کینسل ہوئے ہیں ان کا سب سے زیادہ چرچا ہو رہا ہے۔ ان ممبران پارلیمنٹ میں چار ایسے ممبران پارلیمنٹ ہیں جن کے بیانات اور سرگرمیوں نے انہیں نہ صرف تنازعات میں الجھایا بلکہ بی جے پی کی بدنامی بھی کی۔ ان ممبران پارلیمنٹ میں پرگیہ ٹھاکر، پرویش صاحب سنگھ ورما، رمیش بدھوری اور جینت سنہا شامل ہیں۔

رمیش بدھوڑی نے لوک سبھا سیشن کے دوران یوپی کے امروہہ سے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا تھا اورانہیں مسلمانوں کو گالی دے دی تھی، جس کے بعد ان کے خلاف ایک ماحول بن گیا تھا۔

بی ایس پی کے سابق لیڈر نے کہا، 'میرے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کرنے کے بجائے، بی جے پی نے اپنے ایم پی رمیش بدھوڑی کو بچانا شروع کر دیا۔ ملک کے وزیر اعظم کو بتانا چاہیے کہ وہ ایسا امتیازی سلوک کیوں کر رہے ہیں۔