Bharat Express

Ramesh Bidhuri

جمعہ کو اس وقت بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا جب بدھوڑی نے لوک سبھا میں دانش علی کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بدھوڑی کو خبردار کیا اور بی جے پی نے بدھوڑی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

سپریا شرینیت نے کہا، "سب سے بڑا امتحان لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کا تھا، اگر اپوزیشن اراکین گہری سانس لیں تو بھی وہ معطل ہو جاتے ہیں اور یہاں ایک ایم پی نے نفرت انگیز تقریر کی اور اسے صرف تھوڑی سی ڈانٹ پڑی۔"

مولانا ارشد مدنی نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی پارلیمنٹ میں بہت سے معاملات پر بہت تیز اور تلخ بحثیں ہوئیں لیکن کسی اور رکن پارلیمنٹ نے کسی منتخب رکن کے خلاف ایسے ناشائستہ اورغیرجمہوری الفاظ کا استعمال نہیں کیا۔

جماعت اسلامی ہند نے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کے خلاف پارلیمنٹ میں بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی کی جانب سے استعمال کی گئی خوفناک، جارحانہ اور غلیظ زبان کی مذمت کی ہے۔

Ramesh Bidhuri Video: بی ایس پی رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر بی جے پی ایم رمیش بدھوڑی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی ایم پی رمیش بدھوری نے پارلیمنٹ میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کے لیے ناشائستہ اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی۔ سوشل میڈیا صارفین الزام لگا رہے ہیں کہ جب رمیش بدھوری بول رہے تھے تو پاس بیٹھے بی جے پی ایم پی ہرش وردھن ہنس رہے تھے

بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے جمعہ کے روز لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو بی جے پی رکن رمیش بدھوڑی کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصروں کے لئے خط لکھا اور اس معاملے کو پریولیج کمیٹی کو بھیجنے کی درخواست کی۔

پی ایم مودی، کیا آپ نے اپنے ایم پی رمیش بدھوڑی کا یہ بیان سنا؟ وہ ایک دوسرے ممبر کو اس کے مذہب کی بنیاد پر ایسی گالیاں دے رہے ہیں جو یہاں لکھی نہیں جاسکتیں ،پورا یقین ہے آپ نے سنا ہی ہوگا، اور اب  آپ ان کا پرموشن ضرور کریں گے۔

Ramesh Bidhuri Video: بی ایس پی رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے اپنے خلاف بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے ذریعہ پارلیمنٹ میں کئے گئے نازیبا تبصرہ سے متعلق لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھا۔

بی جے پی کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی پر مسلم مخالف اور انتہائی نازیبا تبصرہ کیا، جس پر راجناتھ سنگھ کو افسوس کا اظہار کرنا پڑا۔ بی ایس پی نے رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔