جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہرش وردھن
سابق مرکزی وزیر ہرش وردھن نے پارلیمنٹ میں بی جے پی ایم پی رمیش بدھوری کے نامنا سب اورغیر معیاری وغیر سطحی بیان کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر ٹرول کیے جانے پرردعمل ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے ایک پوسٹ کیا ہے ۔
انہوں نے مزید لکھا، “ہمارے سینئر اور قابل احترام لیڈر راج ناتھ سنگھ جی پہلے ہی دونوں پارٹیوں کی طرف سے اس طرح کے نامناسب زبان کے استعمال کی مذمت کر چکے ہیں۔ میں اپنے مسلمان دوستوں سے پوچھتا ہوں جو آج سوشل میڈیا پر میرے خلاف لکھ رہے ہیں، کیا وہ واقعی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ میں کبھی ایسی توہین آمیز زبان کے استعمال میں ملوث ہو سکتا ہوں جس سے کسی ایک کمیونٹی کے جذبات مجروح ہوں؟
I have seen my name trending on Twitter where people have dragged me into this unfortunate incident where two MPs were using unparliamentary language against each other on the floor of the House.
Our senior and respected leader Shri @rajnathsingh ji has already condemned the…
— Dr Harsh Vardhan (@drharshvardhan) September 22, 2023
ہرش وردھن کو کیوں ٹرول کیا جا رہا ہے؟
واضح رہے کہ بی جے پی ایم پی رمیش بدھوری نے پارلیمنٹ میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کے لیے ناشائستہ اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی۔ سوشل میڈیا صارفین الزام لگا رہے ہیں کہ جب رمیش بدھوری بول رہے تھے تو پاس بیٹھے بی جے پی ایم پی ہرش وردھن ہنس رہے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔