Bharat Express

Case Filed against BJP MPs and MLAs: بہار اسمبلی میں مارچ کرنے والے بی جے پی اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کے خلاف معاملہ درج

بہار کی نتیش حکومت کو گھیرنے کے لئے بی جے پی کی طرف سے 13 جولائی کو ودھان سبھا مارچ نکالا گیا تھا۔ اس مارچ کے دوران پولیس نے جم کر لاٹھی چارج کیا تھا، جس میں بی جے پی کے کئی لیڈران اور کارکنان کو چوٹیں آئی تھیں۔ اسی درمیان بی جے پی کے 62 لیڈران اور 7 سے 8 ہزار نامعلوم افراد کے خلاف پٹنہ کے پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

بی جے پی کارکنان نے بہارحکومت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

    Tags: