Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


نوح تشدد کے بعد مہاپنچایت میں مسلمانوں کے خلاف بائیکاٹ کی مہم کے خلاف عرضی پر سپریم کورٹ 25 اگست کو سماعت کرے گا۔

وزیر اسلامی امور سعودی عرب شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کانفرنس کے شرکاء کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ یہ کانفرنس مشاورت کے عظیم اسلامی تصور کی آئینہ دار ہے۔ مملکت سعودی عرب انصاف، رحم دلی، میانہ روی، اعتدال پسندی اور اسلام کے شفاف پیغام کی علمبردار ہے۔

ہندوستان سے اس کانفرنس میں مولانا محمدرحمانی کے علاوہ، مولانا سید ارشد مدنی، مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی، مولانا اسعد اعظمی، مولانا عبدالسلام سلفی، مولانا ارشد مختار، ڈاکٹر حسین مڈورکویا، مولانا عبداللطیف کندی جیسی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Rahul Gandhi Contest Amethi: یوپی کی سیاست سے بڑی خبرآئی ہے، کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے متعلق یوپی کانگریس کے نئے صدر اجے رائے نے بتا دیا ہے کہ وہ کہاں سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔

وراٹ کوہلی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 سال پورے کرنے پرعظیم کرکٹرمسلسل تعریف کر رہے ہیں۔ وہیں اب پاکستان کے تیز گیند باز شعیب اختر نے وراٹ کوہلی سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔

  تصویریں وائرل ہونے کے بعد بی جے پی رکن اسمبلی رشمی ورما نے کہا کہ ایڈیٹیڈ تصاویر کے ذریعہ انہیں بدنام کرنے کی سازش ہے۔ وہ پولیس کی سائبرسیل میں معاملے کی شکایت درج کرانے جا رہی ہیں۔

سعودی عرب نے نائف السدیری کوفلسطین میں اپنا سفیرمقررکرکے واضح کردیا ہے کہ فی الحال اسرائیل کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے کے لئے جلد بازی کے موڈ میں نہیں ہیں۔  اسرائیل اور فلسطین کے تنازعہ میں اب تک سعودی عرب کھل کرفلسطین کی حمایت کرتا رہا ہے۔

ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو ہوئے فرقہ ورانہ فسادات کے بعد سے دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس لئے نماز جمعہ کی ادائیگی مسجد میں نہیں ہو پا رہی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے مسلمانوں سے اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔