Bharat Express

Shoaib Akthar On Sachin Tendulkar And Virat Kohli: پاکستانی اسٹار شعیب اختر کا بڑا بیان، سچن تندولکر اور وراٹ کوہلی سے متعلق کہی یہ بڑی بات

وراٹ کوہلی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 سال پورے کرنے پرعظیم کرکٹرمسلسل تعریف کر رہے ہیں۔ وہیں اب پاکستان کے تیز گیند باز شعیب اختر نے وراٹ کوہلی سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔

پاکستانی اسٹار شعیب اختر نے سچن تندولکر اور وراٹ کوہلی سے متعلق اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

Shoaib Akthar On Sachin Tendulkar And Virat Kohli: ہندوستانی کرکٹروراٹ کولی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 سال پورے کرلئے ہیں۔ اس دوران سابق ہندوستانی کپتان نے کئی بڑے ریکارڈس اپنے نام کئے۔ وراٹ کوہلی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 سال مکمل کرنے پرعظیم کرکٹرمسلسل تعریف کر رہے ہیں۔ وہیں، اب پاکستان کے تیز گیند باز شعیب اختر نے وراٹ کوہلی سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ دراصل، شعیب اخترنے وراٹ کوہلی اورسابق ہندوستانی عظیم گیند باز سچن تندولکرکے درمیان موازنہ کیا ہے۔

شعیب اخترنے وراٹ کوہلی اور سچن تندولکرپر کیا کہا؟

شعیب اخترنے کہا کہ وراٹ کوہلی اب ماسٹربلاسٹرسچن تندولکر کی اونچائیوں پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ مسلسل خوب رن بنا رہے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ وراٹ کوہلی تقریباً آئندہ 6 سالوں تک انٹرنیشنل کرکٹ ضرورکھیلیں گے۔ ساتھ ہی شعیب اخترنے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ وراٹ کوہلی ماسٹربلاسٹر سچن تندولکرکے انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 سنچریوں کا ریکارڈ توڑے۔ سابق پاکستانی تیزگیند بازنے کہا کہ جس طرح وراٹ کوہلی کھیل رہے ہیں، وہ ضرور سچن تندولکرکے 100 سنچریوں کے ریکارڈ توڑ دیں گے۔

ایشیا کپ اورورلڈ کپ میں ہندوستان-پاکستان کا ہوگا مقابلہ

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں ہندوستان اورپاکستان کی ٹیمیں 2 ستمبرکوآمنے سامنے ہوں گی۔ وہیں اس کے بعد ہندوستان اورپاکستان کا آمنا سامنا ورلڈ کپ میں ہوگا۔ ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اورپاکستان کے درمیان مقابلہ 14 اکتوبرکوکھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ احمدآباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز5 اکتوبرسے ہورہا ہے جبکہ اس ٹورنا منٹ کا فائنل مقابلہ 19 نومبرکو کھیلا جائے گا۔

 بھارت ایکسپریس۔