Urdu Conclave 2026

Shoaib Akhtar

سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ ان کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ہیں۔ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس افسوسناک خبر سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔ شاہد اختر نہ صرف ان کے بڑے بھائی تھے بلکہ زندگی اور کرکٹ کیریئر میں ان کے سب سے بڑے حامیوں اور مددگاروں میں بھی شامل تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کوچمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وسیم اکرم نے پی سی بی سے متعلق ایک سنگین سوال کیا ہے۔

پاکستان ٹیم کا مذاق اڑاتے ہوئے وسیم اکرم نے لائیو شو میں کہا، "ایک آدمی نجومی کو ہاتھ دکھاتا ہے، نجومی کہتا ہے، تم غریب ہو جاؤ گے، پھر اور غریب ہو جاؤ گے، پھر تمہیں غربت کی عادت ہو جائے گی، یہی  ہماری ٹیم کا حال ہے"۔

بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد پاکستانی کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹاس جیتا، لیکن اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ اگر افغانستان کی ٹیم اس ایونٹ کے دوران  پوری ایمانداری  دکھاتی ہے تو وہ سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتی ہے، میرے خیال میں پاکستان،  ہندوستان  اور افغانستان 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

رواں سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کی 8 سال بعد واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان میں 19 فروری سے اس کا انعقاد کیا جانا ہے۔ میزبان ملک اور دفاعی چیمپئن کے طور پر، پاکستان اپنے ٹائٹل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔

ویریندر سہواگ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی ایل ٹی 20 کے فائنل میں کمنٹری کرتے ہوئے نظرآئے۔ وہ شعیب اختر کے ساتھ کمنٹری کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے وہاں کی روایتی پوشاک پہنی، جس پر سوشل میڈیا یوزرس جم کر تبصرہ کر رہے ہیں۔

پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اخترنے ہندوستان کی حمایت میں ایک بڑا بیان دیا ہے، جس سے پورے پاکستان میں کھلبلی مچ گئی ہے اور بحث کا بازار گرم ہے۔

وراٹ کوہلی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 سال پورے کرنے پرعظیم کرکٹرمسلسل تعریف کر رہے ہیں۔ وہیں اب پاکستان کے تیز گیند باز شعیب اختر نے وراٹ کوہلی سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندارگیند بازی کی اور تین وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔