ٹیم انڈیا کے دھماکہ خیز بلے باز اور رن چیس مشین ویراٹ کوہلی کی حالیہ فارم شائقین کو مایوس کر رہی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر سیریز میں وراٹ نے پرتھ میں سنچری بنائی تھی لیکن آسٹریلیا کے خلاف اس بڑی سیریز میں ٹیم کو جیت کی ضرورت تھی تاکہ ٹیم انڈیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ سکے لیکن ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑااور ڈبلیو ٹی سی فائنل کا خواب چکنا چور ہوگیا۔
اب ٹیم انڈیا کا انگلینڈ کے خلاف سیریز ہے، جہاں ہندوستان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچ کھیلےجائیں گے اور اس کے فوراً بعد ٹیم انڈیا کو چیمپئنز ٹرافی میں بھی کھیلنا ہے۔ ایسی صورت حال میں ویراٹ کوہلی کی فارم واپسی کے بارے میں (اسپورٹس ٹاک) پر بات کرتے ہوئے، پاکستان کے سابق تیز گیندباز شعیب اخترنے بڑا بیان دیا ہے۔ جب شعیب اختر سے یہ سوال کیا گیا کہ کوہلی اور روہت نے حال ہی میں رنز نہیں بنائے ہیں، کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس کا اثر چمپئن ٹرافی میں پڑے گا؟ شعیب اختر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ویراٹ کوہلی کو جگانا چاہتے ہیں تو انہیں بتائیں کہ پاکستان کے خلاف میچ ہے۔
رواں سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کی 8 سال بعد واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان میں 19 فروری سے اس کا انعقاد کیا جانا ہے۔ میزبان ملک اور دفاعی چیمپئن کے طور پر، پاکستان اپنے ٹائٹل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔ دنیا کی 8 بہترین ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گی۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے کے لیے آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم گروپ مرحلے کے تین میچ کھیلے گی، جس میں ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔
بھارت ایکسپریس۔