Nisar Ahmad
Bharat Express News Network
Delhi Crime News: بیوی کے قتل کے ملزم منیش بھاٹی نے کرلی خود کشی، دہلی پولیس کانسٹبل کا حیران کن قدم
مشرقی دہلی کے کلیان پوری علاقے میں اہلیہ کے قتل کے الزام میں فرار چل رہے کانسٹبل منیش بھاٹی نے خود کو گولی مارلی۔ میوروہار کے پارک میں اس کی لاش ملی۔
Ram Mandir Dress Code: رام مندر چڑھاوے کی رقم کی گنتی کے لئے اب ٹیبل کی جگہ دری کا ہوگا استعمال، بغیر جیب والا ڈریس کوڈ لازمی
رام مندرٹرسٹ کے خازن گووند دیو گری نے کہا کہ گنتی کے لئے بغیر جیب والی ڈریس ہوتی ہے۔ جانچ کبھی کبھی ہوتی تھی۔ اب لازمی کردی گئی ہے۔ یہ جانکاری رام مندرٹرسٹ کے خازن سوامی گووند دیوگری نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کبھی کبھی چیکنگ ہوتی تھی، لیکن اب اسے سختی سے نافذ کردیا گیا ہے۔
Gyanvapi Dispute Meeting in Varanasi: گیان واپی تنازعہ میٹنگ رہی بے نتیجہ، صرف 20 منٹ چلی میٹنگ، ہندو-مسلم دونوں فریقوں نے ثالثی سے کردیا انکار
ہندو فریق کا کہنا ہے کہ گیان واپی مسجد ان کا مندر ہے اور وہ اسے لے کر رہیں گے۔ اس کے بعد ہی کسی دیگر موضوع پر بات ہوسکتی ہے۔ دونوں فریق کی میٹنگ 20 منٹ کے اندر ہی بے نتیجہ رہی۔
India-Palestine Relations: فلسطین کے لئے ایک قابل اعتماد پارٹنر بنا رہے گا ہندوستان، دو ریاستی حل کی حمایت
برسلزکے دورے کے دوران شری پریا رنگناتھن نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یواین آرڈبلیو اے) کے مشاورتی کمیشن کے آئندہ چیئرمین کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطین میں ایجنسی کی انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے لیے بھارت کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔
Aamir Khan-Gauri Spratt Marriage: عامرخان کی تیسری شادی کی جے ڈی یو نے کی حمایت، نتیش رانے کے بیان پرکیا پلٹ وار
جے ڈی یو کے رکن اسمبلی شیام رجک نے کہا کہ عامرخان محب وطن (دیش بھکت) ہیں۔ ان کی فلموں میں بھی حب الوطنی جھلکتی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اور بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے عامرخان کی گوری اسپریٹ سے تیسری شادی پرسوال اٹھایا تھا۔ اب بہارمیں بی جے پی کی اتحادی جماعت نتیش کمارکی جے ڈی یونےعامرخان کی حمایت کرتے ہوئے انہیں محب وطن (دیش بھکت) قراردیا ہے۔
Bhojshala Masjid-Mandir Dispute: بھوج شالہ میں سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، مسلمانوں کو نماز کی اجازت، ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی برقرار
مدھیہ پردیش کے بھوج شالہ معاملے میں سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے احاطے کے پاس مسلمانوں کو نماز کی اجازت دی ہے۔ مگر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے فیصلے کو ابھی برقرار رکھا ہے۔
NCP Chief Sunetra Pawar News: اجیت پوار گروپ میں نیا تنازعہ، این سی پی سربراہ کے عہدے سے سنیترا پوار کی ہوگی چھٹی!
یہ لیگل نوٹس 9 جولائی کی ہے، جو این سی پی کی قومی صدر سنیترا پوار، کارگزار صدر پرفل پٹیل اور پارٹی سکریٹری برج موہن شریواستو کو بھیجا گیا ہے۔ این سی پی کی قومی صدر سنیترا پوار، کارگزار صدر پرفل پٹیل اور پارٹی جنرل سکریٹری برج موہن شریواستو کو ایک لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے، جس کے ذریعہ سنیترا پوار کے قومی صدر کے الیکشن کو چیلنج دیا گیا ہے۔
انڈونیشیا میں دو ٹرک کے درمیان سخت ٹکر ہونے سے 13 افراد ہلاک، شادی سے لوٹ رہے تھے مہمان، خوشیاں ماتم میں تبدیل
ٹریفک پولیس کے سربراہ اُودانگ شریف ہدایت نے بتایا کہ تمام مسافرایک کھلی پک اپ گاڑی میں سفرکررہے تھے۔ یوٹرن لینے کے لیے گاڑی کی رفتارکم کی گئی اوروہ شاہراہ کے درمیانی حصے میں بنے راستے کے قریب رکی ہی تھی کہ پیچھے سے آنے والے ایک وِنگ باکس ٹرک نے زوردارٹکرماردی۔
Over 500 Business Leaders Unite at RIFAH National Business Conclave 2026: ملک کی 18 ریاستوں سے 500 سے زائد صنعت کاروں، تاجروں اور کاروباری شخصیات کی شرکت، کاروباری قیادت کو مضبوط بنانے کا فارمولہ
ریفاہ نیشنل بزنس کانکلیو 2026 نہ صرف کاروباری برادری کے لیے ایک منفرد نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ثابت ہوا بلکہ اس نے ملک بھر کے کاروباری افراد کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے، نئے تجارتی مواقع تلاش کرنے، اسٹریٹجک شراکت داریاں قائم کرنے اور مستقبل کی کاروباری سمت متعین کرنے کا بہترین موقع بھی فراہم کیا۔
Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات کے دوران آئی بی افسر انکت شرما قتل سانحہ میں عدالت کا بڑا فیصلہ، سابق کونسلر طاہر حسین سمیت 5 افراد قصور وار قرار
آئی بی آفیسرانکت شرما کا قتل فروری 2020 میں شامل مشرقی دہلی کے فسادات کے دوران ہوا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے سابق کونسلر طاہر حسین سمیت 5 افراد کو قصور وار قرار دیا ہے۔ جبکہ 6 افراد کو بری کردیا۔





