Bharat Express DD Free Dish

Haryana Assembly Election Result 2024: ریسلر ونیش پھوگاٹ کو ملی جیت، سخت مقابلے میں بی جے پی امیدوار یوگیش کمار کوہرایا

ریسلرسے لیڈربنیں ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ کے جولانا اسمبلی حلقہ سے جیت حاصل کرلی ہے۔ وہ اب کھیل کے میدان سے ہوتے ہوئے اسمبلی پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کانگریس امیدوار کے طورپرجیت حاصل کی ہے۔

ونیش پھوگاٹ کو دہلی ہائی کورٹ سے راحت

ریسلرسے لیڈربنیں ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ کے جولانا اسمبلی حلقہ سے جیت حاصل کرلی ہے۔ وہ اب کھیل کے میدان سے ہوتے ہوئے اسمبلی پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کانگریس امیدوار کے طورپرجیت حاصل کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق، ونیش پھوگاٹ نے 6015 ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے 65080 ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی کے ان کے حریف امیدواریوگیش کمار59065 ووٹ ملے۔

ونیش پھوگاٹ نے جیت حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہرذات پات اورمذہب کے لوگوں نے ووٹ دیا ہے، میں سبھی کے لئے کام کروں گی۔ ونیش پھوگاٹ کی جیت پران کے ساتھی پہلوان بجرنگ پونیا نے بھی مبارکباد دی ہے۔

ہریانہ میں اب تک آئے انتخابی نتائج اوررجحان میں کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے اوروہ تیسری بارحکومت بنانے میں ناکام ہوئی ہے۔ بی جے پی نے ایک بارپھراکثریت حاصل کی ہے اوروہ ہریانہ میں تیسری بارحکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔ بی جے پی 48 سیٹوں پرجیت حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی ہے جبکہ کانگریس ایک بار پھرکافی پیچھے رہ گئی ہے۔ کانگریس کے امیدوار36 سیٹوں پرآگے چل رہے ہیں۔ آئی این ایل ڈی کا ایک امیدوارآگے ہے جبکہ جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کا کھاتہ نہیں کھلتا ہوا نظرآرہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read