Bharat Express

Haryana Assembly Election Result 2024

ہریانہ میں 5 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں، بی جے پی نے 90 رکنی اسمبلی میں 48 سیٹیں جیت کر ریاست میں تاریخی تیسری بار کامیابی حاصل کی۔ وہیں کانگریس نے 37 سیٹیں جیتی ہیں۔ ہریانہ میں مسلسل تیسری بار بی جے پی کی حکومت بننے کے ساتھ ہی سینی دوسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف  لے لیا ہے۔

ہریانہ میں 5 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں، بی جے پی نے 90 رکنی اسمبلی میں 48 سیٹیں جیت کر ریاست میں تاریخی تیسری بار کامیابی حاصل کی۔ وہیں کانگریس نے 37 سیٹیں جیتی ہیں۔ ہریانہ میں مسلسل تیسری بار بی جے پی کی حکومت بننے کے ساتھ ہی سینی دوسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔

اس کے ساتھ این سی پی لیڈر بابا صدیقی کی موت پر مہاراشٹر حکومت اور خاص طور پر بی جے پی کو گھیرا ہے۔ سنجے سنگھ نے کہا، "ایسا مجرمانہ واقعہ جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بی جے پی جہاں بھی اقتدار میں ہے، وہاں جرائم اپنے عروج پر ہیں۔"

راہل گاندھی نے کہا کہ پورے الیکشن میں پارٹی کا مفاد ثانوی درجہ میں رہا جبکہ  لیڈروں کا مفاد  پارٹی کے مفادات پر غالب رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اے آئی ایم آئی ایم نے کہا، "وہ لوگ جو ہمیں گالی دیتے تھے کہ ہمارے (اے آئی ایم آئی ایم) کے الیکشن لڑنے سے بی جے پی کو فائدہ ہو رہا ہے، لیکن اس بار ہم الیکشن نہیں لڑ رہے تھے، تو بی جے پی کیسے جیت گئی؟

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر رہے زیڈ کے فیضان نے کہا کہ جب تک سیکولرپارٹیاں متحد ہوکر نہیں لڑیں گی، جب تک بی جے پی کو ہرانا آسان بات نہیں ہے۔ لوک سبھا الیکشن 2024 میں انڈیا الائنس کے تحت الیکشن لڑا گیا تھا، جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا، "بی جے پی کو شکست دے کر شاندار جیت کے لیے ڈوڈہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار معراج ملک کو بہت بہت مبارک ہو۔ آپ نے بہت اچھے طریقے سے الیکشن لڑا۔ پانچویں ریاست میں ایم ایل اے بننے پر پوری عام آدمی پارٹی کو مبارکباد۔

ریسلرسے لیڈربنیں ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ کے جولانا اسمبلی حلقہ سے جیت حاصل کرلی ہے۔ وہ اب کھیل کے میدان سے ہوتے ہوئے اسمبلی پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کانگریس امیدوار کے طورپرجیت حاصل کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نانی نام کے ایک یوزر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں لکھا ہے کہ پون کلیان ہریانہ کے انتخابات میں گیم چینجر ہیں۔

ہریانہ اسمبلی الیکشن میں نوح سے کانگریس نے رکن اسمبلی آفتاب احمد پر ایک بار پھر بھروسہ کیا تھا۔ انہوں نے انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار طاہر حسین کو 46963  ہرا دیا ہے۔