Bharat Express

Vinesh Phogat

ایک میڈیا انٹرویو میں برج بھوشن نے ونیش پھوگاٹ کا نام تو نہیں لیا لیکن ان پر تیکھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگوں کو پہلوان تحریک کے نام پر گمراہ کیا گیا، یہ جو  پہلوان جیتے ہیں، وہ ہیرو نہیں ولن ہیں

ریسلرسے لیڈربنیں ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ کے جولانا اسمبلی حلقہ سے جیت حاصل کرلی ہے۔ وہ اب کھیل کے میدان سے ہوتے ہوئے اسمبلی پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کانگریس امیدوار کے طورپرجیت حاصل کی ہے۔

برج بھوشن سنگھ سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں ہریانہ اور جموں و کشمیر میں کس کی حکومت بنے گی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ بی جے پی حکومت بنائے گی، وہیں ہریانہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہاں پر بولنا منا ہے ۔

ونیش پھوگاٹ نے کہا، "ووٹ ڈالنا ایک بڑا جشن ہے۔ پورا ہریانہ ووٹ ڈالنے جا رہا ہے۔ ایک امیدوار ہونے کے ناطے میں ہر ایک سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنے گھروں سے باہر آئیں اور ووٹ دیں۔ نشہ ایک بڑا مسئلہ ہے، تشویشناک بات ہے۔ ہم 5 سال محنت کرکے اپنی ذمہ داری پوری کریں گے

ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوا اور شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ اس الیکشن میں فرید آباد کی 12 سیٹوں کے لیے کل 132 امیدوار میدان میں ہیں۔ سب سے زیادہ امیدوار Tigaon seat پر ہیں، جہاں 17 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں، جب کہ Punhana seat پر صرف 7 امیدوار ہیں۔

ونیش پھوگا ٹ نے کہا، "میں سیاست میں نئی ​​ہوں، لیکن جب سے میں پرینکا دیدی سے ملی ہوں، وہ مجھے  میرے کنبہ سے زیادہ پیار کرتی ہیں۔ وہ مجھ سے چھوٹی بہن کی طرح برتاؤ کرتی ہیں اور کوئی لیڈر اتنی بات نہیں کرے گا جتنی ہم دونوں کرتے ہیں۔

تقریباً دو سال قبل انہوں نے ریسلنگ مہاسنگھ کے صدر کے خلاف محاذ کھولا تھا۔ انہوں نے اور کئی خواتین پہلوانوں نے اس وقت کے چیف برج بھوشن شرن سنگھ پر سنگین الزامات لگائے تھے۔ اس کے بعد اس کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور مہینوں تک دھرنے پر رہی۔

ونیش نے کہا کہ کانگریس کے پنجے کا نشان تھپڑ کا کام کرے گا۔ انتخابات سے قبل تقریر کرتے ہوئے ونیش نے کہا کہ یہ ہاتھ کا نشان ہے، یہ ہاتھ کا نشان تھپڑ کا کام کرے گا۔

ونیش پھوگاٹ کے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد بی جے پی لیڈر برج بھوشن شرن سنگھ نے پارٹی  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کے کانگریس میں شامل ہونے سے سچائی سامنے آگئی ہے۔

ونیش نے پیرس سے واپس آنے سے پہلے ہی ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ انہوں نے ریسلنگ میں واپسی کے امکان کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھیل اور سیاست ایک ساتھ نہیں کر سکتیں۔ونیش نے کہا، 'اب  مجھے صرف سیاسی میدان میں رہنا ہے۔