Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


اے پی سی آرنے واضح کیا کہ گرچہ قومی سلامتی اورسرحدی انتظام انتہائی اہم ہیں، تاہم تمام انتظامی اقدامات آئین ہند، قانون کی حکمرانی اورانصاف کے بنیادی اصولوں کے مطابق ہونے چاہییں۔ تنظیم کے مطابق قومی سلامتی اورشہری حقوق ایک دوسرے کی ضد نہیں بلکہ ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کئی اہم قانونی سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں، جن میں یہ شامل ہے کہ کیا متاثرہ فریقین کوواقعی مؤثرسماعت کا موقع ملا؟

احتجاج کے دوران جمعہ کی دیررات نروتم مشرا کے ایک حامی نے خودسوزی کی کوشش بھی کی، تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کے ہاتھ سے پٹرول سے بھری بوتل چھین لی، جس کے بعد دیگرحامیوں اورپولیس افسران نے اسے سمجھا بجھا کرمعاملہ ٹھنڈا کر دیا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نروتم مشرا کے حامیوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ مشرا کو اتوارکوٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔

انگلینڈ نے ٹی-20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم پر0-3 کی ناقابل تسخیر سبقت بنالی ہے۔ یہاں آپ کو بتاتے ہیں کہ کن تین کھلاڑیوں کو ہندوستان کی شکست کا سب سے بڑا گنہگار مانا جا سکتا ہے۔

 ساوتھ سے لے کربالی ووڈ تک اپنی پہچان بنانے والے اداکار پرکاش راج کو ووٹر آئی ڈی معاملے میں عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ دراصل، بنگلورو کورٹ نے پرکاش راج کے غیر ضمانتی وارنٹ کو منسوخ کردیا ہے۔

 ہندوستانی ٹیم اسی سال دسمبر میں نیپال کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال (سی اے این) کے پریسیڈنٹ چتربہادرچند، سی اے این کے سکریٹری پارس کھڑکا اور بی سی سی آئی سکریٹری دیوجیت سیکیا کے درمیان میٹنگ کے بعد دوطرفہ سیریز پر فیصلہ لیا گیا۔

 اندرپرستھ وکاس پارٹی کے کونسلروں کے بی جے پی میں انضام کرنے پر دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ مرکز، دہلی اور میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی حکومت سے ترقی کو تیز رفتار ملے گی۔ دارالحکومت دہلی کو کلین، گرین اور بدعنوانی سے پاک بنانے کے لئے ہم سبھی مل کر کام کریں گے۔

Abhishek Bunty Withdraws Name: بہار کے بانکی پور اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار ابھیشیک سنہا عرف ابھیشیک بنٹی نے اپنی پرچہ نامزدگی واپس لے لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسمبلی ضمنی الیکشن نہیں لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

راج پال یادو کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے چیک باونس معاملے میں اداکار کے جرم کو برقرار رکھا گیا ہے۔ ایسے میں انہیں پھر سے جیل جانا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ’’انہوں نے ہنومان گڑھی کی سیڑھیوں پر نماز پڑھوانے کا گناہ کیا اور ہم نے ایودھیا کو صاف، خوبصورت اور سناتن دھرم کے مرکز کے طور پر پھر سے قائم کرنے کا کام کیا ہے۔ آج ایودھیا ایک شاندار شہر کے طور پر ترقی کررہا ہے۔

بی ایم سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پربھنی ضلع کی ذاتی سرٹیفکیٹ تصدیقی کمیٹی نے 27 اپریل 2026 کوروشن شیخ کے او بی سی سرٹیفکیٹ کو منسوخ کر دیا تھا۔ یہ سرٹیفکیٹ نومبر 2025 میں جاری کیا گیا تھا۔