Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


جموں وکشمیراورہریانہ اسمبلی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کے درمیان کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے۔ کانگریس پارٹی ابتدائی رجحان میں ہریانہ اورجموں وکشمیردونوں ریاستوں میں حکومت بناتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

ہریانہ اورجموں وکشمیرکے انتخابی نتائج ملک کی سیاست میں ایک نیا نیریٹیوسیٹ کرسکتے ہیں۔ ہریانہ میں بی جے پی مسلسل تیسری باراقتدارمیں واپسی کا دعویٰ کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس ہریانہ اورجموں وکشمیرمیں اقتدارمیں واپسی کا دعویٰ کر رہی ہے۔

نورنوازخان تعلیمی دنیا میں ایک انقلابی شخصیت کے طور پر ابھرتے ہوئے نظرآرہے ہیں، جنہوں نے بہت کم وقت میں ایک کوچنگ سینٹرسے آغاز کرکے میڈیکل اکیڈمی تک کا سفرطے کرلیا ہے۔

ڈاکٹر سحرقریشی میڈیکل شعبے سے وابستہ ہیں، لیکن وہ انڈیا اسلاملک کلچرل سینٹرمیں الیکشن بھی لڑچکی ہیں۔ بورڈ آف ٹرسٹی (بی اوٹی) میں الیکشن لڑنے والی ڈاکٹر سحر قریشی نے کافی بہترین مقابلہ کیا تھا۔

ایڈوکیٹ ارشاد احمد نے کہا کہ ہریانہ میں کانگریس کم ازکم 60 سیٹ سے لے کر80 سیٹیں حاصل کرسکتی ہیں۔ ہرمذہب کے لوگوں نے کانگریس پربھروسہ کیا ہے اور بی جے پی حکومت نے ترقی کی رفتارکو روک دیا تھا، اسے کانگریس دوبارہ آگے لے جائے گی۔

بالی ووڈ اداکارہ رینوکا شہانے نے ’ہم آپ کے ہیں کون‘ میں سلمان خان کی بھابھی کا رول نبھایا تھا۔ ان کا یہ رول بہت زیادہ سرخیوں میں آگیا تھا۔

ایگزٹ پول میں بی جے پی، کانگریس اورنیشنل کانفرنس کے الائنس کے مقابلے پیچھے ہوتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ اس کے بعد بھی پارٹی حکومت بنانے کی قواعد میں مصروف ہوگئی ہے۔ 

ٹیم انڈیا کے اسٹارگیند بازرہے ظہیرخان کی لواسٹوری کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے مذہب کی دیوارپارکرکے ساگریکا گھٹگے سے شادی کی تھی۔

جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن کے نتائج 8 اکتوبرکو آئیں گے۔ اس سے پہلے آئے ایگزٹ پول میں کانگریس-نیشنل کانفرنس سب سے بڑی پارٹی بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ زیادہ ترایگزٹ پول میں معلق اسمبلی کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل تہذیب کے دشمنوں کے خلاف سات محاذوں پراپنا دفاع کررہا ہے۔ ہم غزہ میں حماس کے خلاف لڑرہے ہیں، جس نے 7 اکتوبرکو ہمارے لوگوں کا قتل کیا، عصمت دری، سرقلم کیا اورجلایا۔