Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور امریکی فوجی کارروائی کے بعد پیدا ہونے والے حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ حالات پر اپنے اپنے مؤقف سے آگاہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے کی صورتحال پر آئندہ بھی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

اترپردیش میں ایک بار پھر سے تبادلہ ایکسپریس چلی ہے۔ یوگی حکومت نے دیر رات 20 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کر دیا۔ ان میں سکریٹری اور اسپیشل سکریٹری کی سطح کے افسران شامل ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفترکی جانب سے جاری بیان کے مطابق، دونوں لیڈران  نے مختلف معاملات پرگفتگوکی اوردونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ اورتعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بنجامن نیتن یاہو کو خلیجی خطے میں امریکہ کی حالیہ سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔

آکانشا چمولا نے ریئلٹی شو میں انکشاف کیا کہ وہ دوبارہ شادی نہیں کریں گی اور اکیلے زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی بائے سیکسوئل پہچان اور خواتین کے ساتھ رشتوں سے متعلق بھی کھل کربات کی۔

ہریانہ کانگریس کی میٹنگ میں سابق وزیراعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا اور جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا کے درمیان زبانی جنگ نے پارٹی کی گروپ بازی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ دونوں لیڈران کے ریمارکس کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے، جس سے انتخابات سے پہلے کانگریس کے اندرونی اتحاد پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

آرایس ایس کی فکری رہنمائی میں سرگرم قوم پرست تنظیم بھارت بھارتی کے زیراہتمام مہاراشٹر کے شہر پونے میں منعقدہ تین روزہ قومی اجلاس میں بھارت بھارتی کے قومی عہدیداران، مختلف ریاستوں کے صدور، تنظیمی ذمہ داران، صوبائی عہدیداران اورملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے تقریباً 400 نمائندوں نے شرکت کی۔

ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی کے راجیہ سبھا ایم پی رہے سشمتا دیو، سوکھیندو شیکھررائے اور پرکاش باریک اب بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر شمک بھٹا چاریہ نے تینوں لیڈران کے بی جے پی میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے نتائج کے بعد تینوں نے ٹی ایم سی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اترپردیش کے اقلیتی بہبود کے وزیرمملکت دانش آزاد انصاری نے کہا کہ نئے قانون کے تحت اترپردیش میں ایک وقف بورڈ تشکیل دیا جائے گی، جس میں دوہندواراکین ہوں گے۔ اس کے علاوہ، بورڈ میں پسماندہ مسلمان، خواتین اورمسلم کمیونٹی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی شامل ہوں گے۔

میلبورن میں وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ہندوستان جب مدد کرتا ہے تو پاسپورٹ نہیں دیکھتا، اس کا رنگ نہیں دیکھتا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب ایک گلوبل برانڈ بن چکا ہے۔

 شیوسینا (یوبی ٹی) کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے راوت نے کہا کہ شرد پوارسے ہمارے اچھے تعلقات ہیں، لیکن ہمارے لئے'غداری' کا مطلب 'غداری' ہے۔ شرد پوار یقینی طور پر بڑے اور محترم لیڈر ہیں، لیکن جن لوگوں نے ان کی حکومت گرائی، ان کے دفتر میں جاکر میٹنگ کرنا کسی بڑے لیڈر کے بھروسے کو کم کرتا ہے۔