Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


 وزیراعظم نریندر مودی نے ہریانہ اسمبلی الیکشن کی تشہیر کے آخری دن ایکس پر یکے بعد دیگرے 6 پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہریانہ کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کیسے کانگریس کے لیڈران آپس میں لڑ رہے ہیں۔ یہ حال تب ہے، جب یہ اپوزیشن میں ہیں۔ ہریانہ کے لوگوں کو اس بات سے بھی چوٹ پہنچ رہی ہے کہ دہلی اور ہریانہ میں بیٹھے دو خاص پریواروں کے اشارے  پر پورے ہریانہ کی توہین ہو رہی ہے۔

ہریانہ میں اسمبلی الیکشن کی تشہیرکا آج آخری دن ہے۔ کانگریس، بی جے پی اوردیگرسبھی پارٹیوں نے اپنی اپنی طاقت جھونک دی ہے۔ نوح میں تشہیرکے دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اوربھوپیندرسنگھ ہڈا نے بی جے پی کوروزگارکے موضوع پرگھیرا۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ کماری شیلجا نے پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات نصف گھنٹے تک چلی۔ ہریانہ میں انتخابی تشہیرختم ہونے سے پہلے کماری شیلجا اورسونیا گاندھی کی ملاقات اہم مانی جا رہی ہے۔

امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا کہ وہ اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، لیکن اگراسرائیل ایران کے نیوکلیئرسائٹ پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس میں اس کا ساتھ نہیں دے گا۔

 ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر محمد اظہرالدین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سمن بھیجا ہے۔ ایسوسی ایشن میں فنڈ میں 20 کروڑ روپئے کی  ہیراپھیری کی گئی ہے۔ اظہرالدین کوآج ای ڈی کے سامنے پیش ہونا ہے۔

جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نےکہا کہ بلڈوزراس ملک میں ناانصافی کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عام تاثرہے کہ فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کی مساجد ومعابد کی نشاندہی کرتی ہیں اورمقامی حکام فوراً منہدم کردیتے ہیں، اس سلسلے میں چند ایسے واقعات ہوئے ہیں، جوانتہائی افسوسناک ہیں۔

جسٹس بی آرگوئی اورجسٹس وشوناتھن کی دورکنی بینچ نے کہا کہ وہ بلڈوزرکارروائی کے خلاف پورے ملک کے لئے ہدایت جاری کرے گی، جوتمام شہریوں کے لئے ہوگی۔ ہندوستان ایک سیکولرملک ہے لہٰذا ہمارا فیصلہ تمام لوگوں پرلاگوہوگا اورہم کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔

اسرائیل پرایران نے حملے کے درمیان اسلامک ریولیوشنری گارڈ کارپس (آئی آرجی سی) کا بیان آیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسمٰعیل ہنیہ، حسن نصراللہ اور عباس نیلفروشان کے قتل کے جواب میں ہم نے حملے شروع کردیئے ہیں۔

حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی موت کے بعد مشرق وسطیٰ میں ایک بڑی جنگ چھڑگئی ہے۔ ایران نے اس حملے سے ایران کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے۔ ایران نے اسرائیل پر 400 بلیسٹک میزائلیں داغی ہیں۔ اس بات کی تصدیق خود ہی اسرائیلی فوج یعنی آئی ڈی ایف نے کی ہے۔

گجرات میں سومناتھ مندرکے قریب مذہبی ڈھانچوں پربلڈوزرکارروائی کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی گجرات یونٹ نے اولیائے دین کمیٹی کی طرف سے گجرات ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔