Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


بالی ووڈ اداکار عامرخان اپنی پہلی بیوی ہی رینا دتہ سے طلاق کے بعد ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔ اس برے وقت میں انہوں نے شرابت کو اپنا سہارا بنا لیا تھا۔ انہیں شراب کی بہت بری لت لگ چکی تھی۔ عامرخان نے رینا دتہ سے سال 1986 میں لومیریج کی تھی۔ اس وقت اداکارکی عمرصرف 21 سال تھی۔

ایرون سمرس ایک وقت میں کرکٹ کی دنیا کا ابھرتا ستارہ مانا جاتا تھا۔ اس کا کیریئر اب پوری طرح سے ختم ہوچکا ہے۔ ایران سمرس کو اب سلاخوں کے پیچھے لمبے وقت تک رہنے کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ اگست میں اپنا آخری فیصلہ سنائے گا۔

آرایس ایس کے سرکاریہ واہک دتاتریہ ہوسبلے نے کہا کہ رام مندرمیں چڑھاوے کی مبینہ چوری کے معاملے پر اس وقت جو ابہام اور غیر یقینی کی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے، وہ ختم ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جوابہام اور غیر یقینی کی فضا پیدا ہوگئی ہے، اسے جلد ازجلد ختم ہونا چاہئے۔ ہماری توقع ہے کہ مندر انتظامیہ اور حکومت کی تشکیل کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چرن جیت سنگھ چنّی کا کہنا ہے کہ امریندر راجا وڈنگ کی جگہ کسی اور کو کمان دی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں چرن جیت سنگھ چنی نے کہا، "اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو میں اور میرے خیمے کے لیڈران گھربیٹھ جائیں گے۔" اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کی دھمکی کا پارٹی ہائی کمان پر کیا اثر ہوتا ہے اور آئندہ پنجاب اسمبلی الیکشن سے پہلے اس طرح کی لڑائی سے پارٹی پر کتنا اثرپڑے گا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق، حادثہ دانا سر علاقے میں ہوا، جو بلوچستان اورخیبرپختونخوا صوبوں کی سرحد کے پاس کا یہ ایک ناقابل رسائی علاقہ ہے۔

 بی جے پی لیڈر ونے کٹیار نے چمپت رائے سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ان کے مطابق، وہ وزیراعظم مودی کے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جانچ جاری ہے۔ کوئی بھی قصوروار اس معاملے میں بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ اس معاملے میں چمپت رائے اورگوپال راؤ کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

مدرسہ مینجمنٹ کمیٹی اورمدرسہ ٹیچرایسوسی ایشن نے 11 فروری کوالہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤبنچ میں عرضی دائرکرتے ہوئے اے ٹی ایس کی جانچ پرروک لگانے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے دوران تحقیقات پرعبوری روک نہیں لگائی، تاہم حکومت اوراے ٹی ایس کونوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد تحقیقات کی رفتارکچھ سست پڑگئی تھی۔ یکم جولائی کوالہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس وویک سرن اورجسٹس نیرج تیواری پرمشتمل ڈویژن بنچ نے مدرسہ منتظمین کی درخواست مسترد کردی۔

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 20 جولائی کوشروع ہوگا، جس میں 19 میٹنگیں ہوں گی۔ این ڈی اے کئی اہم بل خصوصی طورپر خواتین ریزرویشن سمیت کئی ترمیمی بل لائے گی۔ علاقائی پارٹی میں پھوٹ اور اسپیکر کے فیصلوں سے بھی سیاسی ماحول گرم ہونے کا امکان ہے۔

 راجا رگھونشی قتل معاملے میں سونم رگھونشی کی ضمانت پرسپریم کورٹ نے فی الحال روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت 10 جولائی کو ہوگی۔

 ایران کے سپریم لیڈر کے ہندوستان میں نمائندہ آیت اللہ حکیم الٰہی نے بتایا کہ مجتبیٰ خامنہ ای خود اس تدفین تقریب میں شامل ہوکر اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے تھے، لیکن وہ ایسا نہیں کرسکیں گے۔