Bharat Express DD Free Dish

Jammu Kashmir Baramulla Uri Bomb Blast: جموں وکشمیر کے اری میں سرنگ میں دھماکہ، فوج کے 2 جوان زخمی 

یہ دھماکہ کمل کوٹ سب-اسپیکٹر میں 12 انفینٹری بریگیڈ کے تحت کام کرنے والی 8 قومی رائفلز کی اپرگڑھ فارورڈ پوسٹ کے پاس ہوا۔ زخمی جوانوں کو فوج کے بیس اسپتال لے جایا گیا۔

جموں وکشمیرکے ضلع بارہمولہ کے اُڑی سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے قریب بارودی سرنگ (مائن) میں دھماکہ کے نتیجے میں ہندوستانی فوج کے دو جوان زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ کمل کوٹ سب سیکٹرمیں 12 انفنٹری بریگیڈ کے تحت تعینات 8 راشٹریہ رائفلز(8 آرآر) کی “اپرگڑھ فارورڈ پوسٹ” کے قریب پیش آیا۔ یہ علاقہ اُڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں آتا ہے۔

فوجی حکام کے مطابق، دھماکے کے فوراً بعد زخمی اہلکاروں کوموقع سے نکال کرہیلی کاپٹرکے ذریعہ سری نگرکے بادامی باغ واقع آرمی بیس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمی فوجیوں کی شناخت 42 سالہ دفعداروجے کماراور28 سالہ نائک شرنپا انگاری کے طورپرہوئی ہے۔ دونوں 8 راشٹریہ رائفلزمیں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب جموں میں 15 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظرسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت جموں کے ڈویژنل کمشنر رمیش کمار نے کی، جبکہ پولیس کے انسپکٹرجنرل (آئی جی پی) بھیم سین توتی بھی شریکِ صدارت رہے۔ اجلاس میں مختلف محکموں اوراضلاع کے سینئرافسران نے شرکت کی۔

دوسری جانب، پیرکے روزسامبا اورراجوری اضلاع میں بین الاقوامی سرحد اورلائن آف کنٹرول کے قریب کئی سرحدی علاقوں میں مشتبہ پاکستانی ڈرون دیکھے جانے کے بعد سیکورٹی فورسزنے بڑے پیمانے پرتلاشی مہم شروع کردی تھی۔ حکام کے مطابق فوجی اہلکاروں نے سامبا میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک نندپور اور راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں تارکنڈی-ساز علاقے کے قریب مشتبہ ڈرون سرگرمیاں دیکھی تھیں۔ اس کے بعد فوج نے پولیس اوردیگرسکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن چلایا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کہیں ان ڈرونز کے ذریعے اسلحہ یا منشیات تو نہیں گرائی گئی۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read