Bharat Express DD Free Dish

Jammu Kashmir Police

یہ دھماکہ کمل کوٹ سب-اسپیکٹر میں 12 انفینٹری بریگیڈ کے تحت کام کرنے والی 8 قومی رائفلز کی اپرگڑھ فارورڈ پوسٹ کے پاس ہوا۔ زخمی جوانوں کو فوج کے بیس اسپتال لے جایا گیا۔

جموں وکشمیر کے سانبا ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے پاس ایک گاوں میں سابق سرپنچ کے گھرکے باہر مشتبہ دھماکہ ہوا۔ دھماکہ سے دہشت پھیل گئی، لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔

جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پرفائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ وہ جھاڑیوں میں چھپا ہوا تھا۔ اس حملے میں فاروق عبداللہ بال بال بچ گئے۔

جموں و کشمیر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا ہے۔ یہ نیٹ ورک کالعدم تنظیموں جیشِ محمد اور انصار غزوۃ الہند سے منسلک بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران سات مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور تقریباً 2,900 کلو دھماکہ خیز مواد، بھاری تعداد میں اسلحہ اور حساس اشیاء برآمد کیں۔

آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے 6 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس پر سیاسی ہنگامہ آرائی تیزہوگئی ہے۔ التجا مفتی نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے 6 سال بعد بھی ہمیں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ہم سے ہمارا آئین، جھنڈا اوربولنے کا حق بھی چھین لیا گیا۔ یہاں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔

جموں وکشمیرمیں گزشتہ ایک ماہ کے دوران دہشت گردانہ حادثات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس درمیان سری نگرمیں دہشت گردانہ اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم جاری ہے تووہیں اننت ناگ میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے جوانوں نے دوپہر تقریباً 2.45 بجے دیسا فاریسٹ ایریا کے دھاری گوٹے ارباگی میں مشترکہ محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی، جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔

جموں وکشمیر میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مبینہ دہشت گردوں کی طرف سے اپنے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔

کولگام پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کولگام کے نیہما گاؤں کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران ہی پانچ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ان کی شناخت سمیر احمد شیخ، یاسر بلال بھٹ، دانش احمد ٹھوکر، حنظلہ یعقوب شاہ اور عبید احمد پڈر کے طور پر ہوئی ہے۔