Bharat Express DD Free Dish

Police Foil Major Terror Plot In Multi State Raids : جموں و کشمیر میں بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام، سات گرفتار، 2,900 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد

جموں و کشمیر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا ہے۔ یہ نیٹ ورک کالعدم تنظیموں جیشِ محمد اور انصار غزوۃ الہند سے منسلک بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران سات مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور تقریباً 2,900 کلو دھماکہ خیز مواد، بھاری تعداد میں اسلحہ اور حساس اشیاء برآمد کیں۔

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا ہے۔ یہ نیٹ ورک کالعدم تنظیموں جیشِ محمد اور انصار غزوۃ الہند سے منسلک بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران سات مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور تقریباً 2,900 کلو دھماکہ خیز مواد، بھاری تعداد میں اسلحہ اور حساس اشیاء برآمد کیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں عارف نثار ڈار عرف ساحل، یاسرالاشرف، مقصود احمد ڈار عرف شاہد، مولوی عرفان احمد، ضمیر احمد ، ڈاکٹر مجمل احمد گنئی عرف مصیب اور ڈاکٹر عدیل شامل ہیں۔ پولیس کے چھاپوں کے دوران جو اسلحہ برآمد ہوا، اس میں ایک چینی ساختہ پستول اور کارتوس، ایک بیریٹا پستول، ایک اے کے-56 رائفل، ایک اے کے کرینکوف رائفل اور بڑی مقدار میں کارتوس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 2,900 کلو آئی ای ڈی مواد برآمد ہوا، جس میں دھماکہ خیز کیمیکلز، بیٹریاں، ٹائمر، وائر، ریموٹ کنٹرول اور میٹل شیٹس پائی گئیں۔

تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ یہ گروہ غیر ملکی ہینڈلرز کے رابطے میں تھا اور اینکرپٹڈ آن لائن چینلز کے ذریعے فنڈنگ، بھرتی اور لاجسٹک سپورٹ حاصل کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے سوشل میڈیا اور تعلیمی نیٹ ورکس کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے کا منظم نظام بنایا تھا تاکہ ان پر شک نہ ہو۔ یہ پورا نیٹ ورک ایک “وائٹ کالر ٹیررازم اکانومی” کے طور پر کام کر رہا تھا، جس میں بعض پیشہ ور افراد اور طلبہ بھی شامل تھے۔ اس نیٹ ورک کا انکشاف اس وقت ہوا جب 19 اکتوبر کو سری نگر کے نوگام علاقے میں جیشِ محمد کے دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کیے گئے۔

اس واقعے کے بعد پولیس نے یو اے پی اے ایکٹ، ایکسپلوسیو سبسٹنس ایکٹ اور آرمز ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے سری نگر، اننت ناگ، گاندر بل، شوپیان، فرید آباد (ہریانہ) اور سہارنپور (اتر پردیش) میں بیک وقت چھاپے مارے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن دہشت گردی کے خلاف جموں و کشمیر پولیس کی مضبوط عزم و وفاداری کا ثبوت ہے۔ فنڈنگ نیٹ ورک کی تفتیش جاری ہے اور تمام رابطوں کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے واضح کیا کہ وہ ریاست میں دہشت گردی کے اس زہر کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read