Amarnath Yatra 2026: امرناتھ یاترا میں نیم فوجی دستوں کی سب سے بڑی تعیناتی، تیرتھ یاترا کی شاہراہ پر موجود رہیں گی سی آرپی ایف کی 670 کمپنیاں
اضافی فورسزکی تعیناتی جموں وکشمیر انتظامیہ کے ساتھ مل کر کی جائے گی۔ بالتال اور پہلگام دونوں راستوں پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے یہ تعیناتی 25 جون سے پہلے مکمل کرلی جائے گی۔ سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے روڈ اوپننگ پارٹیز (آر او پی ایس) کی تعیناتی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
Iltija Mufti makes serious allegations against J&K Police: جموں و کشمیر پولیس پر التجا مفتی کا سنگین الزام، کہا- گھر میں نظر بند کیا گیا
رکنِ پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کے دفتر نے بھی ایکس پوسٹ کے ذریعے پولیس کارروائی کو لے کر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس نے باضابطہ طور پر رکنِ پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کو اطلاع دی ہے کہ انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور باہر نکلنے سے روک دیا گیا ہے۔
جموں وکشمیر: پولیس نے دہشت گرد ڈاکٹرعمرکا گھرکیا منہدم، دہلی دھماکہ کے بعد بڑی کارروائی
دہلی میں ہوئے دھماکے کی جانچ میں پلوامہ کے باشندہ ڈاکٹرعمرمحمد کا نام سامنے آیا تھا، جس پرجیش محمد کے ساتھ مل کرسازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ دھماکے میں 13 لوگوں کی جان گئی تھی، جس میں عمرخود بھی مارا گیا۔ جانچ ایجنسیوں نے اس سازش کا انکشاف کرتے ہوئے ڈاکٹرعمر کا گھرمنہدم کردیا ہے۔
Police Foil Major Terror Plot In Multi State Raids : جموں و کشمیر میں بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام، سات گرفتار، 2,900 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد
جموں و کشمیر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا ہے۔ یہ نیٹ ورک کالعدم تنظیموں جیشِ محمد اور انصار غزوۃ الہند سے منسلک بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران سات مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور تقریباً 2,900 کلو دھماکہ خیز مواد، بھاری تعداد میں اسلحہ اور حساس اشیاء برآمد کیں۔
Atal Setu Colored Lights Stolen Despite Police Security : بسوہلی اٹل سیتو کی خوبصورتی کو پہنچا نقصان، پولیس کی نگرانی کے باوجود پل پر لگی رنگ برنگی لائٹیں ہوئیں چوری، سیاح مایوس
جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بسوہلی اٹل سیتو پر پولیس سیکورٹی کے باوجود رنگ برنگی لائٹیں چوری ہوگئیں جس سے سیاح مایوس ہوگئے ہیں۔ یہ پل اپنی خوبصورتی کے لیے جانا جاتا ہے لیکن چوری کی وارداتوں نے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Jammu and Kashmir Police arrested three accused-with Arms: جموں وکشمیر کے باندی پورہ سے تین لوگ گرفتار، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد
جموں وکشمیرکے باندی پورہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین لوگوں کو گرفتارکیا ہے۔ ان کے پاس سے ہتھیاراور گولی بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی باندی پورہ سے لشکرطیبہ سے منسلک دہشت گردوں کے چار مددگاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
Jammu Terror Attack: جموں وکشمیر کے گاندربل میں دہشت گردانہ حملہ، سات لوگوں کی موت
وزیراعلی عمر عبداللہ نے اس حملہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ایکس پر لکھا: سونمرگ علاقہ کے گگن گیر میں غیر مقامی مزدوروں پر بزدلانہ حملہ کی افسوسناک خبر ہے ۔
Jammu Kashmir Encounter: جموں وکشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں کو ملی بڑی کامیابی، انکاؤنٹر میں ہلاک کئے گئے دو مبینہ دہشت گرد
سیکورٹی اہلکاروں نے جموں وکشمیر کے ادھم پور میں سرچ آپریشن کے تحت دو دہشت گردوں کو مارگرایا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ابھی علاقے میں سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔
Kulgam Encounter: جموں و کشمیر کے کلگام میں دو مقامات پر انکاؤنٹر جاری، ایک جوان شہید
جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ جنوبی کشمیر ضلع کے موڈرگام گاؤں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی۔
Laila Khan Murder Case: لیلیٰ خان کے قاتل کو عدالت نے سنائی پھانسی کی سزا، فارم ہاؤس میں ملے تھے پورے خاندان کے کنکال
پرویز کے قتل کا اعتراف کرنے کے بعد لیلیٰ اور اس کے خاندان کے کنکال اگت پوری کے ایک فارم ہاؤس سے برآمد ہوئے۔ پرویز نے پولیس کو بتایا تھا کہ لیلیٰ چھٹی منانے اپنے اہل خانہ کے ساتھ اگت پوری فارم ہاؤس گئی تھی۔





