جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ہالن جنگل میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔ یہ تصادم آج جموں و کشمیر پولیس اورفوج کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے ہالن کے جنگلات میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کرنے کے بعد شروع ہوا۔ وہاں چھپے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کاروائی شروع کردی۔ علاقے کا محاصرہ کرکے ملیٹنٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اضافی سیکورٹی فورسز بھی پہنچی ہے اور چونکہ جنگل کا علاقہ ہے اس لئے یہ جھڑپ دیر تک جاری رہ سکتی ہے۔ ابھی تک کسی ملیٹنٹ کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ البتہ خبر لکھے جانے تک تین جوان کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
#WATCH | J&K | Encounter underway at high reaches of Halan forest area of Kulgam district. Army & Kulgam Police are carrying out the operation. Three jawans injured and evacuated to hospital for treatment.
(Visuals deferred by unspecified time) pic.twitter.com/4cAe93jiHe
— ANI (@ANI) August 4, 2023
اس تصادم کے سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے کشمیرزون پولیس نے ٹویٹ کیا کہ ایسا مانا جا رہا ہے کہ 2-3 دہشت گرد پھنسے ہوئے ہیں۔ تصادم میں تین جوان زخمی ہوئے ہیں۔ اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے یکم اگست کو، جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن میں کولگام میں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک گرینیڈ پھینکنے والے ماڈیول کا پردہ فاش کیا تھا۔
#KulgamEncounterUpdate: Three (03) jawans got injured in the #encounter. They are being evacuated to hospital for treatment. Search in the area intensifies. Further details shall follow.@JmuKmrPolice https://t.co/Wq0ND6GSZr
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) August 4, 2023
پونچھ میں چار دہشت گرد مارے گئے
اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے چار ساتھیوں کو گرفتار کر لیاتھا۔ یہ سبھی کولگام کے رہنے والے تھے۔ اس کے علاوہ گزشتہ ماہ 18 جولائی کو پونچھ کے سندھرا علاقے میں جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ فوجی حکام نے بتایا تھا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے چار اے کے 47 رائفلیں، دو پستول اور دیگر دھماکہ خیزمواد برآمد کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔