جموں وکشمیر پولیس محکمہ میں ڈی ایس پی کے عہدے پر تعینات ہمایوں بھٹ شہید ہوگئے ہیں۔
جموں وکشمیرمیں اننت ناگ ضلع کے کوکیرناگ میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں فوج کے ایک کرنل، ایک میجراورجموں وکشمیرپولیس کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) شہید ہوگئے۔ دوجوان لاپتہ ہیں۔ افسران نے بتایا کہ بدھ کی صبح اننت ناگ ضلع کے گارول علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں شہید ہونے والوں میں 19 قومی رائفلس کے کمانڈنگ آفیسر کرنل من پریت سنگھ، میجرآشیش دھونیک اورڈی ایس پی ہمایوں بھٹ ہیں۔ قابل ذکرہے کہ ہمایوں بھٹ کے والد بھی پولیس افسررہے ہیں۔
ہمایوں بھٹ کون ہیں؟
نیوزایجنسی پی ٹی آئی نے افسران کے حوالے سے بتایا کہ شہید ہمایوں بھٹ کی دو ماہ کی بیٹی ہے۔ ہمایوں بھٹ کے والد غلام حسن بھٹ جموں وکشمیر پولیس کے ریٹائرڈ انسپکٹرجنرل (آئی جی) رہے ہیں۔ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے جموں وکشمیرپولیس کی طرف سے ہمایوں بھٹ کے شہید ہونے سمیت دیگرجوانوں کی جان جانے پرغم کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا، ”کرنل منپریت سنگھ، میجرآشیش دھونیک اورجموں وکشمیر پولیس کے ریٹائرڈ آئی جی غلام حسن بھٹ کے بیٹے ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ کے جانے پربہت مایوس ہوں۔”
VIDEO | Last rites of Deputy Superintendent of J&K Police Humayun Bhat martyred in Anantnag encounter, were performed this evening. pic.twitter.com/ld4NlGx6xu
— Press Trust of India (@PTI_News) September 13, 2023
دہشت گردوں کے خلاف شروع ہوئی تھی مہم
افسران نے بتایا کہ گارول علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مہم منگل کی شام شروع ہوئی تھی، لیکن رات میں اسے روک دیا گیا تھا۔ افسران نے بتایا کہ ایک ٹھکانے پر دہشت گردوں کو دیکھے جانے کی اطلاع کے بعد آج صبح پھران کی (دہشت گردوں) تلاش شروع کی گئی۔ اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے کرنل من پریت سنگھ نے دہشت گردوں پرحملہ بولا۔ حالانکہ دہشت گردوں کی گولی باری میں وہ شدید طورپرزخمی ہوگئے۔ 12ویں سکھ لائٹ انفینٹری (ایل آئی) کے کرنل من پریت سنگھ کو فوج میڈل سے بھی سرفرازکیا گیا تھا۔ دھونیک 15ویں سکھ ایل آئی سے تھے۔ افسران نے بتایا کہ دھونیک اورہمایوں بھٹ کو بھی گولیاں لگیں، جس سے وہ شدید طور پرزخمی ہوگئے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک دن پہلے ہی جموں علاقے کے راجوری میں ایک تصادم میں فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا تھا جبکہ فوج کی 6 سالہ مادا لیبرا ڈور بھی اپنے’ہینڈلر‘ کو بچانے کے دوران جان گنوا بیٹھی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔