Bharat Express

Jammu Kashmir: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، 4 سیکورٹی اہلکار شہید

حکام نے بتایا کہ راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے جوانوں نے دوپہر تقریباً 2.45 بجے دیسا فاریسٹ ایریا کے دھاری گوٹے ارباگی میں مشترکہ محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی، جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔

اننت ناگ میں دو تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

Jammu Kashmir: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک فوجی افسر سمیت چار سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ حکام نے یہ معلومات منگل (16 جولائی 2024) کو دی۔

حکام نے بتایا کہ راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے جوانوں نے دوپہر تقریباً 2.45 بجے دیسا فاریسٹ ایریا کے دھاری گوٹے ارباگی میں مشترکہ محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی، جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 20 منٹ سے زائد جاری رہنے والی فائرنگ میں ایک افسر سمیت چار فوجی اہلکار اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں سے چار اب دم توڑ چکے ہیں۔

بھارتی فوج نے کیا کہا؟

فوج نے کہا کہ علاقے میں اضافی نفری بھیج دی گئی ہے اور آخری اطلاعات ملنے تک آپریشن جاری تھا۔ حکام کے مطابق آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں- MLAs are being provoked to protest against CM Yogi: ایم ایل اے کو سی ایم یوگی کے خلاف اکسایا جا رہا ہے،انتخابی نتائج کا ذمہ دار یوگی آدتیہ ناتھ کو ٹھہرانے کی کوشش

فوج کی 16ویں کور، جسے وائٹ نائٹ کور بھی کہا جاتا ہے، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں کہا، “علاقے میں اضافی دستے بھیجے گئے ہیں، آپریشن جاری ہے، لیکن کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔”

دہشت گرد تنظیم کشمیر ٹائیگرز نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ڈوڈہ میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

-بھارت ایکسپریس