Bharat Express DD Free Dish

Samba Blast News: سانبا میں سابق سرپنچ کے گھر کے باہر مشتبہ دھماکہ، نصف شب کو مچ گیا ہنگامہ

جموں وکشمیر کے سانبا ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے پاس ایک گاوں میں سابق سرپنچ کے گھرکے باہر مشتبہ دھماکہ ہوا۔ دھماکہ سے دہشت پھیل گئی، لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔

جموں وکشمیرکے سانبا ضلع کے گھگوال سیکٹر واقع گاوالا تالاب گاوں میں اتواردیررات مشتبہ حالات میں ایک دھماکہ ہوا، جس نے پورے علاقے میں دہشت پھیلا دی۔ یہ دھماکہ بین الاقوامی سرحد سے محض 10 کلو میٹر کی دوری پرہونے کی وجہ سے مزید خطرناک مانا جا رہا ہے۔ حالانکہ راحت کی بات یہ رہی کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رات تقریباً 2 بجے ہوا دھماکہ

افسران نے بتایا کہ یہ دھماکہ رات تقریباً 2 بجے گھگوال سیکٹرکے گاوالا تالاب گاوں میں سابق سرپنچ جے رام شرما کی رہائش گاہ کے مین گیٹ کے سامنے ہوا۔ دھماکہ اتنا تیزتھا کہ مین گیٹ اورچہاردیواری کا ایک حصہ پوری طرح منہدم ہوگیا۔ نصف شب کے بعد ہوئے اس دھماکہ سے آس پاس کے لوگوں میں زبردست دہشت پھیل گئی۔

بین الاقوامی سرحد سے محض 10 کلومیٹر کی دوری

اس دھماکہ کو سنجیدگی سے اس لئے بھی لیا جا رہا ہے کیونکہ یہ حادثہ بین الاقوامی سرحد سے محض 10 کلو میٹرکی دوری پرہوئی ہے۔ سابق سرپنچ کے گھرکو نشانہ بنایا جانا بھی جانچ کا اہم پہلو ہے۔ فی الحال دھماکہ دھماکے کی نوعیت اوراس کی وجہ جاننے کے لیے فی الحال تحقیقات جاری ہیں۔

فورنسک ٹیم نے لئے سیمپل، ایف آئی آردرج

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورانتظامیہ فوراً حرکت میں آگئے۔ فورنسک ماہرین کی ایک ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اورجائے حادثہ سے اہم نمونے لئے جو آگے کی جانچ میں مدد کریں گے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے اورسینئرافسران موقع پرموجود ہیں۔ معاملے کی جانچ جاری ہے اور جلد ہی دھماکہ کی وجہ سامنے آنے کی امید ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read