نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ
جموں میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ اورجموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پرفائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کا یہ حادثہ جموں کے گریٹرکیلاش علاقے میں ہوا، جہاں نامعلوم حملہ آور نے ان پرگولی چلا دی۔ اطلاعات کے مطابق، فائرنگ کے دوران ڈاکٹرفاروق عبداللہ بال بال بچ گئے اورانہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ حادثہ کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول بن گیا۔ آپ کو بتا دیں کہ فاروق عبداللہ جموں وکشمیر کے موجودہ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کے والد ہیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچی اورپورے علاقے کی گھیرا بندی کردی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔ فاروق عبداللہ گریٹرکیلاش علاقے میں ایک وکیل کی شادی میں شریک ہونے گئے تھے۔ ملزم نے ان پریہ حملہ کیوں اورکس مقصد سے کیا، فی الحال یہ بات سامنے نہیں آئی ہے۔ ملزم سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
یہ سیکورٹی کی بہت بڑی ناکامی: نائب وزیراعلیٰ
گولی باری کے اس حادثہ پرجموں وکشمیر کے نائب وزیراعلیٰ سریندرچودھری نے اسے سیکورٹی کی ناکامی قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ساتھ ہیں۔ میں، ہمارے لیڈرفاروق عبداللہ اورناصرساتھ تھے۔ سبھی محفوظ ہیں۔ پولیس سے پوچھنا چاہئے کہ اتنی بڑی چوک کیسے ہوئی۔ یہ حادثہ گریٹرکیلاش کے رائل پارک میں ہوا ہے۔ وہاں مقامی پولیس کا کوئی بھی جوان موجود نہیں تھا۔ یہ سیکورٹی میں بہت بڑی چوک ہے۔
#WATCH | Jammu: J&K Deputy CM Surinder Choudhary says, “We are all together. I, our leader Farooq Abdullah, and Nasir were together… Everyone is safe. One should ask the police how such a big lapse has happened… It happened at Royal Park in Greater Kailash. There was no one… https://t.co/SXCUjaaha3 pic.twitter.com/XawZWvJG6F
— ANI (@ANI) March 11, 2026
ملزم کی شناخت کمل سنگھ جموال کے طورپرہوئی
فاروق عبداللہ کی گاڑی پرجس وقت گولی باری کی گئی، اس وقت جموں وکشمیر کے نائب وزیراعلیٰ سریندرچودھری بھی ان کے ساتھ تھے۔ افسران نے بتایا کہ ملزم کی پہچان کمل سنگھ جموال کے طورپرہوئی ہے۔ حادثہ کے فوراً بعد سیکورٹی اہلکاروں نے اسے گرفتارکرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گولی چلانے کے بعد وہ بھاگ کرجھاڑیوں میں چھپ گیا تھا، لیکن پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


