Bharat Express DD Free Dish

CJP Protest: دہلی پولیس نے 6 ایکس ہینڈل کو جاری کیا نوٹس، ایف آئی آر درج، اکاونٹ آپریٹر کی تفصیلات دینے کا مطالبہ

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیل کے ذریعہ درج ایف آئی آرکے تحت ان کھاتوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ الزام ہے کہ ان ہینڈلس سے مبینہ طورپرقابل اعتراض اورتوہین آمیزمواد پوسٹ کیا گیا۔  اس کے علاوہ، دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو بھی حکم دیا ہے کہ فلیگ کئے گئے پوسٹ کو ہٹایا جائے یا ہندوستان میں  Disable Access  روکی جائے۔

دہلی پولیس

نئی دہلی: دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران ایکس پرکئے گئے مبینہ قابل اعتراض اورتوہین آمیزپوسٹس کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں @SaffronChargers, @Alpakanya, @DeepakBhardwaj, @BesuraTarasane, @Pritamkrbauddh اور@PracticalSpy ہینڈل کوجانچ میں شامل ہونے کے لئے نوٹس جاری کئے ہیں۔

دہلی پولیس نے دیا یہ بڑا حکم

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیل کے ذریعہ درج ایف آئی آرکے تحت ان کھاتوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ الزام ہے کہ ان ہینڈلس سے مبینہ طورپرقابل اعتراض اورتوہین آمیزمواد پوسٹ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کوبھی حکم دیا ہے کہ فلیگ کئے گئے پوسٹ کو ہٹایا جائے یا ہندوستان میں  Disable Access  روکی جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرہ کے دوران اوراس کے بعد اپلوڈ کئے گئے کنٹنٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ جائزہ کے بعد توہین آمیز پوسٹ کوہٹانے کے لئے متعلہ پلیٹ فارم کو نوٹس بھیجے جائیں گے۔

کنٹنٹ کی پہچان کرنے کا کام جاری

پولیس ذرائع نے بتایا کہ الگ الگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پراس طرح کے کنٹنٹ کی پہچان کرنے کا عمل پہلے سے ہی چل رہا ہے۔ پولیس یہ بھی جانچ کررہی ہے کہ کیا کوئی کنٹنٹ کسی قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے یا اس سے عوامی نظام بگڑنے کا امکان ہے۔ دہلی پولیس کی سوشل میڈیا مانیٹرنگ ٹیم اس پورے معاملے پرنظربنائے ہوئے ہے۔ ٹیم کارکردگی سے متعلق قابل اعتراض کی پہچان کرنے کے لئے پورے دن سوشل میڈیا کی نگرانی کررہی ہے۔

پوسٹ کرنے والوں کی مانگی گئی پوری تفصیل

دہلی پولیس نے ایکس سے صرف پوسٹ ہٹانے کا مطالبہ نہیں کیا ہے بلکہ ان اکاونٹ کے آپریٹرزکے بارے میں بھی معلومات بھی مانگی ہیں، جن سے یہ پوسٹس اورویڈیوزاپ لوڈ کیے گئے تھے۔ پولیس نے صارفین کے نام، پتے، ای میل ایڈریس اوردیگردستیاب معلومات کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اکاؤنٹس سے لاگ اِن اورلاگ آؤٹ کی تفصیلات، ٹائم اسٹیمپ اوردیگر تکنیکی معلومات کی بھی درخواست کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معلومات تفتیش میں مددگارثابت ہوسکتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read