Bharat Express DD Free Dish

Jantar Mantar CJP Protest

راہل گاندھی نے کہا کہ وہ 2004 میں سیاست میں آئے تھے اور اس وقت ہندوستان جمہوری طور پر ایک آزاد ملک تھا۔ تاہم، ان کے مطابق، 2014 میں کئی بنیادی تبدیلیاں کی گئیں، جن کے اثرات اب ہر ہندوستانی کے سامنے واضح ہونے جا رہے ہیں۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی یہ سکھایا گیا ہے کہ انہیں ہمیشہ ہندوستان کے لوگوں کی آواز بننا ہے اور ان کے حقوق کے لیے پوری مضبوطی کے ساتھ بات کرنی ہے۔

احتجاج کرتے ہوئے کسانوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھنا ہر شہری کا حق ہے۔ یونین کے عہدیداروں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ کسانوں کے آئینی اور جمہوری حقوق کا احترام کیا جائے اور انہیں پُرامن طریقے سے دھرنے اور احتجاج میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

سوتنتر بھاردواج کی گرفتاری کے مطالبے کو لے کر کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں نے جمعہ کو دہلی کے پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔ احتجاج کے دوران CJP کے نمائندوں نے بتایا تھا کہ دہلی پولیس نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جنتر منتر پر مظاہرے کے دوران نشو آزاد کے والد پر حملہ کرنے کے ملزم سوتنتر بھاردواج کو 72 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا جائے گا۔

کمیٹی کی تشکیل پر چیف جسٹس نے کہا کہ کمیٹی معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔ ایک وکیل نے تجویز دی کہ دونوں فریقوں کی جانب سے نوڈل وکیل مقرر کیے جائیں، جو عدالت اور کمیٹی کی معاونت کرسکیں۔چیف جسٹس نے بتایا کہ کمیٹی میں شامل ہونے کے لیے ایک سابق سپریم کورٹ جج اور سابق ڈی جی پی سے رضامندی حاصل کرلی گئی ہے۔

 لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آج مجھے بولنے نہیں دیا گیا۔ دہلی میں طلبا پرپیلیٹ گن چلائی گئی، اس کے لئے وزارت داخلہ ذمہ دارہے۔

جنتر منتر احتجاج سے متعلق قابلِ اعتراض ویڈیوز اور پوسٹس کے معاملے میں دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' کو ایک خط بھیجا ہے۔ پولیس نے ایسے مواد کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ انہیں پوسٹ کرنے والے صارفین کی تفصیلات، لاگ اِن اور لاگ آؤٹ ریکارڈ فراہم کرنے اور تمام ڈیجیٹل شواہد محفوظ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر پولیس نے کارروائی کی ہے۔ اس نے وزیر اعظم مودی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال اوران ویڈیو کوسرکو لیٹ کرنے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ لوگوں کو نوٹس بھیج کر پولیس نے جانکاری بھی مانگی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیل کے ذریعہ درج ایف آئی آرکے تحت ان کھاتوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ الزام ہے کہ ان ہینڈلس سے مبینہ طورپرقابل اعتراض اورتوہین آمیزمواد پوسٹ کیا گیا۔  اس کے علاوہ، دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو بھی حکم دیا ہے کہ فلیگ کئے گئے پوسٹ کو ہٹایا جائے یا ہندوستان میں  Disable Access  روکی جائے۔

دہلی کے جنترمنترپرسی جے پی کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے لئے کھانے کا انتظام کرنے والے جنید ملک نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے دہلی اورغازی آباد پولیس پرغیرقانونی حراست، دھمکانے اوراہل خانہ کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے کہا ہے کہ وہ پولیس کی مبینہ بربریت کوروکنے اورکسی بھی طرح کی تحقیقات قانونی دائرہ کارمیں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 سپریم کورٹ نے جنتر منتر پر ہوئے احتجاج کے دوران دہلی پولیس کے لاٹھی چارج پر کہا کہ معاملے کی جانچ ہونی چاہئے۔ چیف جسٹس نے جوابدہی طے کرنے کی بات بھی کہی۔