Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


 زمبابوے ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان ہوگیا۔ اسکواڈ سے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن کا نام غائب رہا۔ ٹیم انڈیا میں 15 سال کے ویبھو سوریہ ونشی کواس سیریزمیں بھی جگہ دی گئی ہے۔ جیسے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی-20 میں ہندوستان کی پلیئنگ الیون سے سنجوسیمسن کی جگہ ویبھوکوجگہ دی گئی تھی۔

رام مندر ٹرسٹ کی یہ اہم میٹنگ مہنت نرتیہ گوپال داس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں چمپت رائے اورانل مشرا کے استعفیٰ پرفیصلہ لیا جانا سب سے اہم ہے۔ میٹنگ کے آغازمیں گووند دیوگری نے میٹنگ کا ایجنڈا رکھا۔ میٹنگ میں چمپت رائے اورانل مشرا موجود نہیں تھے۔ ٹرسٹ کے اراکین نے شرط رکھی تھی کہ میٹنگ تبھی ہوگی، جب یہ دونوں میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔

 ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ چندہ چوری سے متعلق سیاست کافی تیزہوگئی ہے۔ شیوسینا (یوبی ٹی) کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے راوت نے رام مندرٹرسٹ کوبرخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے آرگنائزڈ کرائم (منظم جرائم) قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گھوٹالے میں کئی لوگ شامل ہیں۔

رام جنم بھومی تیرتھ چھیترٹرسٹ کے نئے مہامنتری کے لئے سوامی واسودیوانند سرسوتی کا نام سب سے مضبوط دعویدار کے طورپرابھر کرسامنے آیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ چمپت رائے کا مقام لے سکتے ہیں۔ وشوہندو پریشد اورایودھیا کے دیگرسنت مہاتما بھی انہیں ہی اس عہدے کے لئے سب سے مناسب اورموزوں تسلیم کررہے ہیں۔

بی جے پی کے پاس 207، ٹی ایم سی کے پاس 80، کانگریس کے پاس 2، ہمایوں کبیرکی پارٹی کو2 اورسی پی آئی-اے آئی ایس ایف کے پاس ایک ایک سیٹ ہے۔ ٹی ایم سی دوگروپوں میں تقسیم ہے، ایسے میں بی جے پی کے ان سیٹوں پرجیت حاصل کرنے کا امکان ہے۔

سماعت کے دوران شرجیل امام کی جانب سے پیش ہوئے وکیل طالب مصطفیٰ نے دلیل دی کہ کیا کسی ملزم پرایک سال تک ضمانت کی درخواست دائرنہ کرنے جیسی پابندی عائد کی جا سکتی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پرسپریم کورٹ کی بڑی بینچ کوبھی غورکرنا چاہئے۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرپروفیسرسلیم انجینئرنے ملک میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزراء، اعلیٰ سرکاری افسران اوردیگر بااثرشخصیات پربدعنوانی کے حالیہ الزامات اخلاقی اقدار اور جوابدہی کے گہرے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ بدعنوانی اب صرف سیاست، بیورو کریسی یا کاروباری دنیا تک محدود نہیں رہی بلکہ ان اداروں تک بھی پہنچ چکی ہے، جن پرلاکھوں افراد اپنی عقیدت کا اظہارکرتے ہیں۔

ککڑڈوما کورٹ نے دہلی فسادات کے ملزم شرجیل امام اورعمرخالد کی درخواست ضمانت پراپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ سماعت کے دوران وکلاء نے سپریم کورٹ کے سابقہ ​​فیصلے کی تشریح اورمعاملے پرغورکرنے والے لارجر بینچ کے امکان سے متعلق دلائل پیش کئے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات اس وقت تک لاگورہیں گی جب تک بڑی بنچ سے وضاحت نہیں مل جاتی۔

 چندریما بھٹا چاریہ نے اپنے استعفیٰ میں کسی بھی وجہ کا ذکرنہیں کیا ہے۔ ان کے اچانک سبھی عہدوں سے ہٹنے کے فیصلے نے مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل تیزکردی ہے۔ انہوں نے ممتا بنرجی کو خط لکھ کرنہ صرف ریاستی صدرعہدہ چھوڑا، بلکہ پارٹی اوراس سے متعلق سبھی دیگرذمہ داریوں سے بھی خود کو الگ کرلیا۔

واردات کے بعد پولیس نے معاملہ درج کیا اور تفتیش شروع کی۔ جانچ کے دوران پولیس نے جائے حادثہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کھنگالے، جس میں برقع پہنی ہوئی خاتون کی مشتبہ سرگرمیاں اور حملہ کرنے کا طریقہ واضح طورپر نظر آیا۔ ٹیکنیکل سرویلانس، فورنسک ثبوتوں اور چشم دید گواہوں کے بیانوں کے بنیاد پر پولیس نے ملزم خاتون کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا۔