Bharat Express

Aishwarya Rai-Abhishek Bachchan Viral Video: ایشوریہ-ابھیشیک کا ویڈیو پھر وائرل، طلاق کی خبروں کے درمیان آئی بڑی خبر

سوشل میڈیا پرایشوریہ رائے بچن اورابھیشیک بچن کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ انٹرنیٹ پروائرل ہورہا یہ ویڈیوآئیفا ایوارڈ سے سامنے آیا ہے۔

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ (فائل فوٹو)

Aishwarya Rai-Abhishek Bachchan Viral Video: حال ہی میں ابوظہبی میں آئیفا ایوارڈ 2024 کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایونٹ میں بالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ میں سے ایک ایشوریہ رائے بچن کو ان کی بیٹی کے ساتھ دیکھا گیا۔ میگا ایونٹ میں ماں بیٹی کی اس جوڑی نے جم کرلائم لائٹ چرائی۔ اس درمیان اب انٹرنیٹ پرایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن دونوں نظرآرہے ہیں۔

آئیفا ایوارڈس سے وائرل ہوا جوڑے کا ویڈیو

دراصل، گزشتہ لمبے وقت سے خبریں آرہی ہیں کہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے اور دونوں طلاق لے کرالگ ہونے والے ہیں۔ حالانکہ جتنی باربھی یہ خبریں آتی ہیں، اتنی بارہی جھوٹی نکلتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابھیشیک بچن اورایشوریہ رائے آئیفا ایوارڈس میں موجود ہیں اور دونوں غضب کا ڈانس کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ویڈیو میں ارادھیا کی بھی جھلک

اس دوران جوڑے کی بیٹی ارادھیا بھی ان کے ساتھ نظرآرہی ہے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابھیشیک بچن ڈانس کرتے ہوئے اپنی بیٹی اوراہلیہ کو فلائننگ کس بھی دیتے ہیں۔ جوڑے کا یہ ویڈیو تب وائرل ہوا ہے، جب دونوں کے الگ ہونے کی باتیں پھر سے ہوئیں۔ دراصل، حال ہی میں ایشوریہ رائے نے ہر بار کی طرح اس باربھی پیرس فیشن ویک میں حصہ لیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ویڈنگ رنگ سے متعلق ہوئی تھیں باتیں

جب ایشوریہ اس ایونٹ کے لئے روانہ ہوئی تھیں تو اس دوران لوگوں کی نظراداکارہ کی ویڈنگ رنگ پرگئی۔ ایشوریہ رائے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی نہیں ہونے پر لوگوں نے پھر سے طرح طرح کی باتیں کرنا شروع کردیا تھا، لیکن امیتابھ بچن کی بہو بھلا کہاں پیچھے رہنے والی تھیں۔ جی ہاں، انہوں نے اپنی ویڈنگ رنگ (شادی کی انگوٹھی) کے ساتھ پیرس فیشن ویک کے لئے ریمپ کیا۔ جیسے ہی پیرس ویک کے اسٹیج سے ایشوریہ کی تصاویراور ویڈیو سامنے آئے تو لوگوں کا منہ اپنے آپ بند ہوگیا۔

ہربار اڑتی ہیں جھوٹی افواہیں

اب یہ طلاق کی جھوٹی افواہیں جب چل ہی رہی تھیں، تو اس درمیان آئیفا ایوارڈس سے سامنے آیا ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کا یہ ویڈیو سرخیوں میں آنا ہی تھا۔ واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا جوڑے کا آئیفا ایوارڈس کا یہ ویڈیو پرانا ہے۔ اس ویڈیو میں یوزرس کا ردعمل بھی آرہا ہے۔ ایک صارف نے اس پر لکھا کہ دونوں ساتھ میں اتنے اچھے لگتے ہیں، لیکن پھر بھی لوگوں کو جھوٹی باتیں کرنے میں مزہ آتا ہے۔

بھارت ایکسپریس