Bharat Express

Iran Attacks on Israel: اسرائیل پر ایران کا حملہ، ہندوستانی سفارت خانہ نے شہریوں کے لئے جاری کی ایڈوائزری، جانئے کیا کہا؟

ایران نے اسرائیل پر  میزائلوں سے حملہ کرنا شروع کردیا ہے۔ اسی حملے کے درمیان تل ابیب میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ نے اسرائیل میں رہ رہے ہندوستانی کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد ہندوستانی سفارت خانہ نے اپنے شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

اسرائیل کی فوج نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو ہلاک کرنے کے بعد لبنان میں زمینی حملے کے لئے گھس گئی۔ اسی دوران ایک بڑی خبرسامنے آرہی ہے کہ ایران نے اسرائیل پرمیزائل کے ذریعہ حملہ کرنا شروع کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ایران نے اب تک تقریباً 200 میزائل اسرائیل پر داغ دیا ہے۔ اسی درمیان اسرائیل کے تل ابیب میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ نے وہاں رہنے والے ہندوستانیوں کی سیکورٹی کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ایڈوائزری میں سفارت خانہ نے کیا کچھ کہا ہے۔

ہندوستانی سفارت خانہ نے جاری کی ایڈوائزری

ایران نے حملے کے درمیان تل ابیب میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کے ذریعہ جاری کئے گئے ایڈوائزری میں ہندوستانی لوگوں کو محتاط کیا گیا ہے۔ ایڈوائزری میں لکھا ہے، علاقے میں موجود صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسرائیل میں سبھی ہندوستانی شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سبھی لوگ مقامی اتھارٹی کے ذریعہ دیئے گئے مشورہ کے مطابق سیکورٹی پروٹوکول پرعمل کریں۔

اس ایڈوائزری میں مزید لکھا ہے، ”برائے مہربانی محتاط رہیں۔ غیرضروری سفر سے بچیں اورمحفوظ  پناہ گاہوں کے پاس رہیں۔ سفارت خانہ واقع پرباریکی سے نظررکھ رہا ہے اور ہمارے سبھی شہریوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے اسرائیلی افسران کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔”

سفارت خانہ نے جاری کیا ہیلپ لائن نمبر

ان سبھی ضروری جانکاری کے ساتھ ہی ہندوستانی سفارت خانہ نے اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانی لوگوں کے لئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے۔ سفارت خانہ نے لوگوں کو ایمرجنسی میں رابطہ کرنے کے لئے دو نمبر جاری کئے ہیں، جو ہمیشہ خدمت میں رہیں گے۔ یہ دونوں نمبر +972-547520711 اور +972-543278392 ہے۔ آپ اوپرسفارت خانہ کا آفیشیل پوسٹ بھی دیکھ سکتے ہیں، جسے ایکس ہینڈل پر ہندوستانی سفارت خانہ نے شیئرکیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read