Bharat Express

Waqf Amendment Bill 2024: ایڈوکیٹ شاہدعلی کا مسلم راشٹریہ منچ پر بڑا حملہ، MRM کو بتایا منافق

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شاہد علی ایڈوکیٹ نے مسلم راشٹریہ منچ اور آرایس ایس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس بل پر میں اوپن ڈبیٹ کرنے کے لئے تیارہوں۔ منافقین آئیں اور اس بل کا ایک بھی فائدہ ثابت کردیں۔

ایڈوکیٹ شاہد علی نے وقف بل کی حمایت کرنے والوں کو منافق قرار دیا۔

وقف ترمیمی بل سے متعلق پورے ملک میں جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) کی میٹنگیں جاری ہیں۔ بل کی حمایت اورمخالفت کا سلسلہ چل رہا ہے۔ مسلم تنظیمیں اس بل کی کھل کرمخالفت کررہی ہیں، لیکن کچھ تنظیمیں ایسی ہیں، جواس بل کی حمایت بھی کررہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے سینئروکیل شاہد علی ایڈوکیٹ نے بل کی حمایت کرنے والوں کومنافق قراردیا ہے۔ ساتھ ہی مسلم راشٹریہ منچ پربھی بڑا سوال اٹھایا ہے۔ یہاں دیکھیں بات چیت کا خاص ویڈیو۔

بھارت ایکسپریس اردوسے خصوصی بات چیت میں شاہدعلی ایڈوکیٹ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اوروقف بل کو ہندوؤں کے خلاف بتایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہندو بھائی نفرت کرنے لگتے ہیں۔ ان کومسلمانوں سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ کوئی بھی مسلمان وقف ترمیمی بل کی حمایت نہیں کر سکتا۔