لبنان میں اسرائیل کی ایئراسٹرائیک میں حماس کمانڈر فتح شریف جاں بحق ہوگئے ہیں۔
Israel Attack On Fateh Sherif: اسرائیل کے لبنان میں ہوائی حملے جاری ہیں۔ ان حملوں میں اسرائیل نے حماس کے لبنان برانچ کے کمانڈرفتح شریف کوہلاک کرنے کا بڑا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی ایئرفورس نے یہ جانکاری دی ہے۔ اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں (آئی ڈی ایف) نے پیر(30 ستمبر) کوکہا کہ اس نے ایک حملہ کیا، جس میں حماس کی لبنان یونٹ کے سربراہ فتح شیریف کا خاتمہ ہوگیا۔
آئی ڈی ایف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پرایک پوسٹ میں کہا کہ حملہ صبح سویرے درستگی کے ساتھ کیا گیا۔ حسن شریف آج جنوبی لبنان کے شہرطائرمیں الباس پناہ گزین کیمپ پرایک فضائی حملے میں اپنی بیوی اوربچوں کے ساتھ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فتح شریف نہ صرف حماس کے ایک اہم عہدیدارتھے بلکہ جولبنان میں ہونے والی کارروائیوں کے کوآرڈینیشن کی نگرانی بھی کرتے تھے، بلکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے حماس کوحزب اللہ کے کارندوں سے جوڑنے میں بھی کردارادا کیا تھا۔
🔴 Fateh Sherif, Head of the Lebanon Branch in the Hamas terrorist organization, was eliminated in a precise IAF strike.
Sherif was responsible for coordinating Hamas’ terror activities in Lebanon with Hezbollah operatives, as well as Hamas’ efforts in Lebanon to recruit… pic.twitter.com/nEwIdOnp6o
— Israel Defense Forces (@IDF) September 30, 2024
خطرہ پیدا کرنے والوں کا ہوگا خاتمہ
بیان کے مطابق، آئی ڈی ایف اورآئی ایس اے ایسے کسی بھی شخص کے خلاف کام کرنا جاری رکھیں گے، جواسرائیل کے شہریوں کے لئے خطرہ پیدا کرتا ہے۔ اسرائیل کا ماننا ہے کہ فتح شریف کی سرگرمیاں بھرتی عمل سے لے کرہتھیاروں کے حصول تک پھیلی ہوئی تھیں۔ آئی ڈی ایف نے بتایا کہ فتح شریف نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یواین آرڈبلیواے) کے رکن کے طورپردوہرا کردارنبھایا، جہاں اس نے لبنان میں یواین آرڈبلیواے اساتذہ ایسوسی ایشن کے سربراہ کے طورپربھی کام کیا۔
فتح شریف کی سیاسی سرگرمیوں کی ہورہی تھی جانچ
وہیں، فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ لبنان میں حماس لیڈرفتح شریف کو یواین آرڈبلیو اے نے مقررکیا تھا۔ حالانکہ یہ بھی کہا گیا کہ فتح شریف کی سیاسی سرگرمیوں کی جانچ کی جارہی تھی۔