Bharat Express

Lebanon

نواف سلام لبنان سے باہر ہیں وہ آج  وطن واپس پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ لبنان میں گزشتہ 2 سال سے نگران حکومت قائم ہے، نئی حکومت بنانے کے لیے سلام کی نامزدگی 2سالہ سیاسی خلا کے بعد سامنے آئی ہے۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر دستخط ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب آئی ڈی ایف لبنان کے مختلف حصوں پر تیزی سے فضائی حملے کر رہا ہے۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سیزفائر ک اعلان ہوچکا ہے، جلد ہی اسرائیلی فوجی لبنان سے لوٹ جائیں گے۔ 30 ستمبر سے اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی حملے کی شروعات کی تھی اور تقریباً 2 ماہ بعد جنگ بندی معاہدہ کرلیا گیا ہے۔ تاہم ایسی کیا وجہ ہے کہ تمام عالمی دباؤ کے باوجود غزہ میں سیز فائر سے انکار کرنے والے نیتن یاہو کو اس معاہدے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔

حزب اللہ نے بدھ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بن گوریون ہوائی اڈے کے قریب اسرائیلی فوجی اڈے پر میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ایک راکٹ ہوائی اڈے کے قریب گرا ہے۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے کہا کہ درجنوں میزائل لبنان سے اسرائیل میں داخل ہوئے تھے جن میں سے کچھ کو روک لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ایویچائی ادرائی نے ایک بیان میں کہا کہ اب تک اسرائیل تقریباً 300 گھروں پر حملہ کر چکا ہے جہاں حزب اللہ نے مبینہ طور پر میزائل چھپائے ہیں۔

نیتن یاہو نے کہا، "میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے براہ راست اپیل کرتا ہوں۔ اب یہ ضروری ہو گیا ہے کہ UNIFIL کو حزب اللہ کے مضبوط گڑھوں اور لڑائی والے علاقوں سے ہٹایا جائے۔"

لبنان کے فوجی اور شہری دفاع کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ہفتے کی شام جنوبی شہر نبطیہ کے تجارتی بازار کے مرکز پر حملہ کیا، جس میں پانچ افراد زخمی اور 30 ​​سے ​​زائد دکانیں تباہ ہو گئیں۔

اسرائیل کئی بار ایران کو دھمکیاں دے چکا ہے لیکن ابھی تک حملہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ درحقیقت ایران مشرق وسطیٰ میں بڑی  حکمت عملی سے کام کر رہا ہے۔

یران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر غالباف نے بھی اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کے علاوہ  انہوں نے  امریکہ کو گھیرنے کی کوشش کی۔

اسرائیلی حملوں کے درمیان یورپی یونین (EU) نے لبنان کے لیے اضافی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین نے لبنان کے لیے مزید 30 ملین یورو کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے لبنان پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔